اٹلس ہونڈا نے 100 سی سی پرائیڈر کے لیے نئے گرافکس پیش کر دیے

1 1,946

اٹلس ہونڈا نے اپنی 100 سی سی موٹر سائیکل پرائیڈر کے لیے نئے خوبصورت گرافکس متعارف کروا دیے ہیں کہ جو اَب مقامی آٹو مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ 

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ موٹر سائیکلیں بنانے والا ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے کہ جو سب سے بڑا مارکیٹ شیئر بھی رکھتا ہے اور کوئی دوسری کمپنی دُور دُور تک اس کی مقابل نہیں ہے۔ کمپنی لوکل سیکٹر میں موٹر سائیکلوں کی وسیع رینج پیش کرتی ہے۔ اب اٹلس ہونڈا نے پرائیڈر موٹر سائیکل کے لیے نئے گرافکس پیش کر دیے ہیں۔ 

موٹر سائیکل کی باڈی میں یا تکنیکی طور پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ اُسی 4-اسٹروک OHC ایئر-کُولڈ سنگل-سلنڈر انجن کے ساتھ آتی ہے جو 97.13 کی displacement رکھتا ہے۔ اس کی بور اسٹروک ویلیو 50.0 mm x 49.5 mm ہے اور یہ 4-اسپیڈ constant mesh ٹرانسمیشن میں آتی ہے۔ موٹر سائیکل میں سیلف اسٹارٹ نہیں ہے اور یہ صرف روایتی کِک اسٹارٹ سے لیس ہے۔ 

اس کا وِیل بیس 1266 mm کا ہے جو موٹر سائیکل کی نقل و حرکت کو آسان بناتا ہے۔ موٹر سائیکل کا ڈرائی وزن 96 کلو گرام ہے جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس 156 mm ہے جو کافی ہے۔ اس کی سیٹ 798 mm کی زبردست بلندی رکھتی ہے اور یہ ہموار ڈیزائن کے حامل فیول ٹینک میں 9.7 لیٹرز تک ایندھن محفوظ کر سکتی ہے۔ 100cc موٹر سائیکل کی باڈی کی لمبائی 1986 mm ہے جبکہ چوڑائی اور اونچائی بالترتیب 718 mm اور 1050 mm ہیں۔ 

ہونڈا پرائیڈر کا سسپنشن اگلے حصے میں 94 mm ٹیلی اسکوپک فورک رکھتا ہے جبکہ پیچھے 84 mm سوئنگ آرم ہے۔ مزید یہ کہ ٹائر سائز آگے 2.75-18 (4 PR) اور پیچھے 2.75-18 (6 PR) ہے۔ 

موٹر سائیکل ایک وائزر رکھتی ہے کہ جس میں روشن ہیڈلائٹ نصب ہے۔ اس کا مفلر ایگزاسٹ سیاہ رنگ کا ہے جو کروم گارنش کے ساتھ ہے اور موٹر سائیکل کی پرکشش شکل و صورت کو بہتر بناتا ہے۔ انسٹرومنٹ کلسٹر میں رفتار کے ساتھ ساتھ مائلیج انڈی کیٹر بھی موجود ہے۔ 

اٹلس ہونڈا اپنی 100cc پرائیڈر پر 3 سال کی انجن وارنٹی پیش کرتا ہے۔ کمپنی ملک میں وسیع ڈیلرشپ نیٹ ورک رکھتی ہے جو صارفین کو پرزوں اور رپیئر سروس میں سہولت دیتا ہے۔ ۔ ہونڈا کو دہائیوں سے عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ پرائیڈر کی مقامی مارکیٹ میں (ایکس-فیکٹری) قیمت 1,015,00 روپے ہے۔ یہ تین رنگوں لال، کالے اور نیلے میں دستیاب ہے۔ 

ہونڈا پرائیڈر کے نئے گرافکس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیں اور آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.