کراچی کے بس ڈرائیوروں کے ساتھ ایک دن

0 290

کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں گاڑی چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اچانک حالت خراب ہوجانے، چوری چکاری کی وارداتیں، ٹریفک پولیس کی شاطرانہ نظریں، عوامی ٹرانسپورٹ کی حالت زار، آئے روز سی این جی کی بندش اور ان جیسے ناجانے کتنی ہی مشکلات ایسی ہی جن کا سامنا آئے روز گاڑی چلانے والوں کو ہوتا ہی رہتا ہے۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب ایک عام شخص چند منٹ گاڑی چلا کر شدید کوفت کا شکار ہوجاتا ہے تو بھلا ان لوگوں پر کیا گزرتی ہوگی کہ جن کا ذریعہ معاش ہی سڑکوں پر گاڑی چلانے سے جڑا ہوا ہے۔

اس ضمن میں RSA پاکستان کالنگ اور جامعہ کراچی کے شعبہ ویژوئل اسٹڈیز نے کراچی کے بس ڈرائیوروں کے ساتھ ایک دن گزارنے کا تجربہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ روزانہ اپنی بسوں میں کراچی کا چکر لگانے والے ان لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس دلچسپ دستاویزی فلم میں ان مسائل کا بھی احاطہ کیا گیا ہے کہ جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدعنوانی، فرقہ وارانہ اور لسانی دہشت گردی کے واقعات، سڑکوں کی بدترین حالت زار کے باعث بس ڈرائیوروں کو درپیش ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: کاواساکی H2 سُپر بائیک پر کراچی کی سیر!

اس دستاویزی فلم کو بنانے والے ادارے RSA پاکستان کالنگ کی بنیاد رائل سوسائٹی آف آرٹس اینڈ کامرس اور داسموسہ نے رکھی۔ یہ فلم پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے کا حصہ تھی۔ اس دستاویزی فلم میں عام پاکستانی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوششوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.