CBU، SKD اور CKD گاڑیاں کیا ہیں؟
ہمارے بلاگز میں اکثر ہم مخصوص گاڑی کی تیاری کو ظاہر کرنے کے لیے CBU، CKD، SKD اور SBU جیسی اصطلاحات کا استعمال ہوتا ہے۔ لیکن ہر شخص نہیں جانتا کہ ان اصطلاحات کے حقیقی معنی کیا ہیں۔ آغاز سے پہلے یہ جاننا اہم ہے کہ یہ اصطلاحات کسی بھی ملک میں گاڑی یا موٹر سائیکل کے صارف تک پہنچنے سے قبل درآمد ہونے کے عمل کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس حقیقت سے تو ہم آگاہ ہیں کہ پاکستان اور بھارت جیسے ممالک گاڑیاں درآمد کرنے پر بھاری ٹیکس لگانے والے نظام رکھتےر ہیں، اس لیے گاڑیاں بنانے والے CKD، CBU اور SKD یونٹس میں سے بہترین کا انتخاب کرتے ہیں۔
CBU (Complete Built Up Unit)
جیسا کہ “Complete” کا لفظ بتاتا ہے، CBU ایک مکمل طور پر تیار شدہ گاڑی ہے جو استعمال کرنے کے لیے تیار ہو۔ اسے کام کرنے کے لیے کسی قسم کے پرزے شامل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی اور فیکٹری سے باہر جانے سے قبل اس کو مکمل طور پر ٹیسٹ کرلیا جاتا ہے۔ کیونکہ پاکستان میں ٹیکس کا نظام گاڑی کے انجن سائز کے حساب سے کام کرتا ہے، اس لیے ادارے گاڑی کی مجموعی قیمت کو کم کرنے کے لیے چھوٹے انجنوں والی گاڑیاں درآمد کرتے ہیں۔ آڈی پاکستان اس کی ایک اہم مثال ہے، اور ان کی آج تک کوئی گاڑی کبھی پاکستان میں تیار نہیں
کی گئی۔ وہ چھوٹے انجن کے ساتھ بھی آتی ہیں اس لیے ٹیکس بھی کم پڑتا ہے۔ نئی ہونڈا CR-V 2018 بھی ایک CBU ہے۔ پاکستان میں فروخت ہونے والی تمام بینیلی موٹر سائیکلیں اور آنے والی ویسپا پرائماویرا اسکوٹر بھی CBU ہے۔
البتہ CBU کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ یہ گاڑی مکمل طور بھی وہیں بنی ہے جہاں اس کے پرزے تیار ہوئے۔ مثال کے طور پر مرسڈیز بینز ایس-کلاس کے پرزے درآمد کیے جاتے ہیں اور پھر وہاں تیار کرکے پھر پاکستان درآمد کی جاتی ہے۔
SKD (Semi Knocked Down)
سیمی ناکڈ ڈاؤن یونٹ یا جسے کبھی کبھی Semi Built Units (SBU) بھی کہا جاتا ہے جزوی طور پر کسی دوسرے ملک میں تیار کی جاتی ہیں اور پھر اس ملک میں درآمد کی جاتی ہیں جہاں انہیں مکمل تیار کرنے کے بعد فروخت کیا جائے گا۔ ٹویوٹا ہائی ایس اور ہائی لکس ایس بی یوز کی مثال ہے۔ آئی ایم سی اپنے پرزوں کے ساتھ ایسی جزوی تیار کردہ گاڑیاں درآمد کرتا ہے اور پھر انہیں یہاں پاکستان میں تیار کرتا ہے۔ بھاری بسیں ا ور ٹرک بھی اسی کیٹیگری میں آتے ہیں۔
CKD (Complete Knocked Down Unit)
ایک ناکڈ ڈاؤن یونٹ وہ ہوتا ہے جو ملک میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہو۔ البتہ پرزے، انجن، الیکٹرونکس اور دیگر اہم اجزاء اصل ملک سے درآمد کیے گئے ہوں۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی نے پرزوں کو یکجا کیا اور پھر صارف کو فروخت کردیا۔ اس کا فائدہ گاڑیوں پر کم ٹیکسز کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس طرح غیر ملکی مینوفیکچررز کی کارخانے بنانے اور مقامی سطح پر کاریں تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
CKD کی بہترین مثال سستی چینی اسپورٹس موٹر سائیکلیں ہوں گی جوپاکستان میں درآمد کی جا رہی ہے۔ یہ بائیک چین سے ایک کٹ کی صورت میں درآمد کی جاتی ہیں اور پھر مقامی تقسیم کاروں کی جانب سے یہاں پاکستان میں تیار کی جاتی ہیں۔
امید ہے کہ اس نے CBU، CKD اور SKD/SBU کے حوالے سے پیدا ہونے والی پریشانی کا خاتمہ کر دیا ہوگیا۔ اگر آپ ان اصطلاحات کے بارے میں مزید کچھ جانتے ہیں یا کسی مخصوص گاڑی کے ان کیٹیگریز میں آنے سے آگاہ ہیں تو ہمیں تبصرے میں ضرور بتائیں۔