CTO کا غلط پارک کی جانے والی گاڑیاں اٹھانے کا حکم

0 278

چیف ٹریفک آفیسر (CTO) راولپنڈی محمد بن اشرف نے تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے غلط پارک کی گئی کسی بھی گاڑی کو اٹھا لیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ٹریفک اہلکار ایسی گاڑیوں کو ضبط کرلیں گے۔ ٹریفک کے بہاؤ کو بالخصوص افطار کے وقت رواں رکھنے کے لیے کہ جب سڑکیں جام ہوتی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام DSPs اور دیگر عہدیدار ٹریفک جام سے نمٹنے کے لیے تمام چوراہوں پر موجود رہیں۔ رمضان کا مہینہ بے شمار رحمتیں لاتا ہے اور یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ہمیں صبر سکھاتا ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اس مہینے سڑکوں پر لڑائی جھگڑے بڑھ جاتے ہیں، جو ہمارے مذہب کی تعلیمات کے برخلاف ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے شہریوں کے ساتھ ٹریفک پولیس کے نرم رویّے کی اہمیت پر بھی زور دیا کیونکہ روزے کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے اطمینان بہت ضروری ہے۔

CTO نے سختی سے حکم دیا کہ سڑکوں کو کسی بھی ٹریفک جام سے بچایا جائے اور اس ضمن میں مزید کوئی شکایت موصول نہ ہونے کی ہدایت کی۔ کوئی بھی کار یا موٹر سائیکل جو غلط مقام پر پارک کی گئی ہو یا وہ ڈبل پارکنگ میں شمار ہوتی ہو تو اسے فوری طور پر اٹھا کر ضبط کرلیا جائے گا۔ ٹریفک کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے بالخصوص شہر کے گنجان علاقوں میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہری روزمرہ ٹریفک مسائل ختم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اتھارٹیز نے افطار کے اوقات میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کو مدنظر رکھتے ہوئے مصروف سڑکوں پر اضافی ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا ہے۔

راولپنڈی میں سڑکوں پر موجود گاڑیوں کی تعداد دیگر بڑے شہروں کی طرح تیزی سے بڑھی ہے اس لیے زیادہ رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔ رمضان کے عنصر کو بھی شامل کرلیں تو کسی بھی مسافر کے لیے حالات بھیانک ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ہر شخص سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ افطار کے وقت غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں جبکہ دیگر ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کے لیے وقت سے ایک گھنٹہ قبل نکلیں۔ ٹریفک جام کے دوران صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیونکہ اس سے آپ اور آپ کے گرد موجود افراد کے لیے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ ٹریفک وارڈنز کے ساتھ تعاون کریں اور ضروری ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے غلط پارکنگ سے اجتناب کریں۔

اپنے تبصرے نیچے لکھیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.