ڈائیوو ایکسپریس کا لاہور بس ٹرمینل ایک دن میں ٹھوکر نیاز بیگ منتقل ہو جائے گا

0 1,416

جیسا کہ پہلے جنوری 2017 کے آغاز میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور جناب سمیر احمد سید نے ڈی سی آفس میں ایک میٹنگ کی سربراہی میں ڈائیوو پاکستان کو حکم دیا کہ وہ اپنا لاہور ٹرمینل کلمہ چوک سے ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کرے۔ تو کمپنی نے آج اپنے معزز صارفین کو اپنی ایکسپریس بس  کے لاہور ٹرمینل کو 31 مارچ 2017 بروز جمعہ کلمہ چوک سے ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کرنے کے حوالے سے ایس ایم ایس کر دیا۔  اپنے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈائیوو پاکستان نے ان دونوں ٹرمینلز کے ری لوکیشن فیز میں ہر 30 منٹ کے بعد فری شٹل سروس کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

daewoo-sms

8 فروری 2017 کو ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس نے اسی بات کا اعلان اپنے فیس بک پیج سے کیا تھا۔

daewoo-facebook

’پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی، ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس لیمیٹڈ اپنے قابل قدر مسافروں اور صارفین کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ کمپنی اپنا لاہور کا مین ٹرمینل فیروز پور روڈ کلمہ چوک سے ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کر رہی ہے جس کا اطلاق بروز جمعہ 31 مارچ 2017 سے ہو گا۔ 31 مارچ 2017 کے بعد کلمہ چوک ٹرمینل سےبسوں کی روانگی یا آمد نہیں ہو گی۔ کلمہ چوک ٹرمینل ایک پک اینڈ ڈراپ پوائنٹ بن جائے گا جہاں ہمارے قابل قدر مسافروں کے لیے شٹل بس یا وین سروس ہوگی۔ مزید یہ کہ ڈائیوو کارگو اور ڈائیوو کیب کلمہ چوک ٹرمینل سے ہمارے قابل قدر صارفین کی خدمت جاری رکھیں گے۔‘

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.