فیصل موور ایک پریمیم ایگزیکٹو بس سروس کا آغاز کر رہی ہے

0 775

پنجاب کے دل لاہور سے کام کرنے والی ایک پرائیوٹ بس سروس فیصل موور لاہور سے اسلام آباد کے روٹ پر ایک ایگزیکٹو بس سروس کا آغاز کرنے والی ہے۔ اس کا مقصد کمپنی کی پروفائل بنانے کے لیے ایک اشد ضروری پریمیم بس سروس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے میں پہل کرنا بھی ہے۔

فیصل موور ایک پرائیوٹ بس سروس ہے جو خواجہ گروپ آف کمپنیز کا ایک حصہ ہے اور پاکستان میں کئی سالوں سے کام کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ نئی بس سروس ہر مسافر کو صوفہ سیٹ، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، ویڈیو آن ڈیمانڈ، شاہانہ ریفریشمنٹ، اور موبائل چارجنگ جیسی سہولیات فراہم کرے گی۔ کمپنی کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے باوجود فیصل موور کو اپنے سٹاف کے رویے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے لیکن ہم یہ امید کرتے ہیں کہ کمپنی کی مینیجمنٹ اپنی آنے والی پریمیم بس سروس میں اعلی اخلاقیات کا حامل سٹاف فراہم کرے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.