گاڑی کے ٹائر میں پنکچر لگانے کا آسان اور آزمودہ طریقہ

4 1,465

آج کے ٹائرز اور اب سے دس بیس سال پہلے دستیاب ٹائرز میں بہت سی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ لیکن اگر کسی چیز کی حالت میں تبدیلی نہیں آئی تو وہ ہے ہماری سڑکیں۔ یہی وجہ ہے کہ اچھے اور معیاری ٹائر ہونے کے باوجود اکثر اوقات گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوجاتا ہے۔ اور اگر پنکچر کسی ایسی جگہ ہوجائے کہ جہاں دور تک کوئی پنکچر والے کی دکان نہ ہو تو پریشانی دو چند ہوجاتی ہے۔

بہت سے لوگ اپنی گاڑی کی ہر چیز کی مکمل معلومات رکھتے ہیں لیکن انہیں پنکچر لگانا نہیں آتا۔ اور اپنی اس کوتاہی کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو وقتاً فوقتاً دور دراز شہروں کا سفر کرتے ہیں، انہیں اس بارے میں ضرور معلوم ہونا چاہیے اور ساتھ ہی پنکچر لگانے والی کٹ اور ہوا بھرنے کا بندوبست کر کے سفر پر روانہ ہونا چاہیے۔

Plug Tool Rubber-plugAIR_COMPRESSOR

اگر آپ خدانخواستہ کسی ایسی صورتحال کا شکار ہوجائیں تو سب سے پہلے اپنی گاڑی کو کسی محفوظ جگہ منتقل کریں۔ اس کے بعد پہیوں کے نٹ ڈھیلے کریں اور جیک کی مدد سے گاڑی کو تھوڑا اوپر اٹھائیں۔ اس کے بعد گاڑی کے پہیےکو علیحدہ کریں اور ٹائر میں ہوا بھریں۔ مکمل ہوا بھرجانے کے بعد ٹائر کو اچھی طرح چیک کریں کہ ہوا کہاں سے نکل رہی ہے۔ بعض اوقات یہ مرحلہ آسان ہوتا ہے اور کبھی کبھار مشکل لیکن آپ کو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں۔ ٹائر پر غور کرتے ہوئے یہ بھی دیکھیں کہ آیا کانچ، لوہے کا کوئی ٹکڑا یا کیل تو ٹائر میں نہیں پھنسی ہوئی۔ اگر ایسا ہے تو اسے باہر نکال لیں اور اس جگہ نشان لگا دیں تاکہ آپ کو پنکچر لگانے کی جگہ ٹھیک ٹھیک معلوم رہے۔

اب آپ پنکچر لگانے کے لیے موجود کٹ سے ربڑ کا ایک ٹکڑا نکالیں۔ یہ عموماً سگریٹ کی شکل میں دستیاب ہوتے ہیں لیکن ان کا سائز قدرے لمبا ہوتا ہے۔ انہیں ‘پلگ’ (plug) بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کا کام ٹائر میں بننے والے خول کو بند کرنا ہوتا ہے۔ اب اس پلگ کو کسی سخت لیکن پتلی چیز یا اوزار کی مدد سے ٹائر میں موجودہ سوراخ کے اندر ڈالیں اور چند انچ گہرائی میں جانے کے بعد اوزار کو ایک جھٹکے سے باہر کھینچ لیں اور ربڑ کو اندر ہی رہنے دیں۔اب باقی رہ جانے والے پلگ کو کاٹ دیں تاکہ وہ ٹائر کے ساتھ ہموار ہوجائے۔ اب ایک بار پھر ٹائر میں ہوا بھریں اور تصدیق کرلیں کہ دوبارہ ہوا باہر تو نہیں نکل رہی۔ تصدیق کرلینے کے بعد ٹائر کو دوبارہ گاڑی میں لگائیں اور نٹ لگائیں، گاڑی کو جیک سے نیچے اتاریں، سامان واپس گاڑی کے اندر رکھیں اور اپنے سفر پر روانہ ہوجائیں!

یہ کام تھوڑی محنت والا ضرور ہے لیکن بہت ہی آسان ہے۔ تو اب آپ کسی بھی جگہ ہوں اپنی مدد آپ کے تحت ٹائر کا پنکچر لگا سکتے ہی۔ پنکچر کٹ زیادہ مہنگی نہیں ملتی لیکن بہت سے اضافی خرچوں سے آپ کی حفاظت ضرور کرتی ہے۔ یاد رہے کہ اس طریقہ سے صرف ٹائر کے سطحی حصے پر پنکچر لگایا جاسکتا ہے نا کہ دائیں اور بائیں والے حصے پر۔ اس کے علاوہ یہ طریقہ صرف بغیر ٹیوب والے ٹائرز کے لیے کارگر ہے۔

Tire Repair Kit 1

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.