ہونڈا اٹلس نے سوِک ٹربو 1.5 کے دوبارہ اجراء کی تردید کردی

0 293

اپڈیٹ: اٹلس ہونڈا کے ایک عہدیدار نے PakWheels.com سے رابطہ کیا اور سوِک ٹربو 1.5 کے دوبارہ اجراء کی تردید کی۔ البتہ اس خبر پر کام کرتے ہوئے ہمیں تین ہونڈا ڈیلرشپس سے تصدیق ملی کہ سوِک ٹربو واقعی دوبارہ لانچ کی جا رہی ہے، لیکن جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے کہ ہونڈا عہدیدار دوبارہ اجراء کی تردید کرچکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ انہوں نے سوِک ٹربو 1.5 کی کسی بھی صورت میں لانچ/سافٹ لانچ نہیں کی۔

ہم نے عہدیدار سے سوال کیا کہ پھر ڈیلرشپس سوِک ٹربو کیوں پیش کر رہی ہیں، کیا وہ پہلے سے تیار شدہ اسٹاک پیش کر رہی ہیں تو ان کا جواب تھا کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی معلومات نہیں اور جلد ہم سے رابطہ کریں گے۔ ہم ہونڈا عہدیدار کی مزید بات سننے کے لیے اس خبر کو اپڈیٹ کریں گے۔

ہونڈا اٹلس نے اس سیڈان، سوِک ٹربو 1.5، کا مقامی مارکیٹ میں دوبارہ اجرا کردیا ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال سے گاڑیوں کے مقامی شوقین انتظار کر رہے تھے کہ اس کا دوبارہ اجراء ہو، اور اب یہ آ چکی ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق گاڑی مقامی ہونڈا ڈیلرشپس پر دستیاب ہے۔ گاڑی کی قیمت 35,05,000 ہے۔ مزید برآں ٹیکس فائلرز کو 50,000 روپے مزید بھی ادا کرنا ہوں گے۔ نان-فائلرز یہ گاڑی نہیں خرید سکتے۔

Checkout complete specs of Honda Civic 1.5 Turbo

ہونڈا سوِک ٹربو 1.5 اسی 1.5L پٹرول انجن Continuously Variable Transmission (CVT) سے لیس ہے جو 5500 rpm پر 170 hp اور 1700 rpm پر 200 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

گاڑی کی پیمائش کچھ یوں ہے:

مجموعی اونچائی: 1433 mm

مجموعی لمبائی: 4630 mm

مجموعی چوڑائی: 1799 mm اور اس کا ویل بیس 2700 mm کا ہے۔

یہ گاڑی تین رنگوں سرمئی، سفید اور سیاہ میں دستیاب ہے۔

ہونڈا ٹربو 1.5 کی خصوصیات اور تفصیلات دیکھیں۔

2016ء میں ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل شدہ پہلی ٹربو چارجڈ گاڑی متعارف کروائی۔ البتہ 2017ء میں انجن ناکنگ کے مسائل کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔ کمپنی نے اس وقت کہا تھا کہ یہ مسئلہ ملک میں ایندھن کے گھٹیا معیار کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ ہونڈا نے اس کی شکایت OGRA (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو بھی کی جس کے بعد اتھارٹی نے مبینہ طور پر آئل کمپنیوں کے خلاف ایکشن بھی لیا۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں ضرور پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel