ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ (HACPL) نے BR-V کے فیس لفٹ ماڈل کے آرڈرز بُک کرنا شروع کردیے ہیں اور صارفین کے پاس چند روز کے لیے رعایتی قیمت پر گاڑی بُک کروانے کا بہترین موقع ہے۔
ہونڈا BR-V کا فیس لفٹ ورژن پہلی بار 25 اپریل 2019ء کو 27 ویں انڈونیشیا آٹو شو میں متعارف کروایا گیا تھا۔ BR-V کا مطلب ہے بولڈ رَن اباؤٹ وہیکل، اور اسے پہلی بار پاکستان میں 21 اپریل 2017ء کو پیش کیا گیا۔ ملک میں لانچ کے تقریباً ڈھائی سال بعد کمپنی پاکستان میں فیس لفٹ ورژن پیش کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہونڈا اٹلس فیس لفٹ ورژن تعارفی قیمت پر رعایت کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق ہونڈا BR-V کے تینوں ویرینٹس 12 اکتوبر تک فیس لفٹ ماڈل کے لیے ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرکے بُک کروائے جا سکتے ہیں۔ اس کی لانچنگ کا امکان 12 اکتوبر یا بعد میں ہے۔ اس تاریخ کے بعد تمام ویرینٹس کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ فیس لفٹ ورژن کی نئی قیمتوں کے ساتھ BR-V کی پرانی ایکس-فیکٹری قیمتیں کچھ یوں ہیں:
واضح رہے کہ قیمتیں وِد ہولڈنگ ٹیکس اور فریٹ چارجز کے بغیر ہیں۔ پھر ہونڈا کی ایک مجاز ڈیلرشپ کا سرکلر بھی دیکھیں:
مندرجہ بالا سرکلر میں لکھی گئی قیمت میں راولپنڈی/اسلام آباد کے لیے 16,000 روپے فریٹ چارجز بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب کمپنی نے BR-V کے فیس لفٹ ورژن میں لائی جانے والی تبدیلیاں ابھی تک ظاہر نہیں کیں۔ تاہم ہمارے ذرائع کے مطابق کار میں push start button بٹن اور shark fin antenna دیا جائے گا۔
انڈونیشیا میں پہلے جاری ہونے والے ماڈل میں ایکسٹیریئر کے علاوہ اندر بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ ان ڈیزائن تبدیلیوں میں شامل ہیں:
LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس
سیاہ فرنٹ گرِل ڈیزائن
فرنٹ بمپر ڈیزائن
فوگ لیمپ گارنِش
فرنٹ انڈر اسپائلر
ریئر بمپر ڈیزائن
ریئر انڈر اسپائلر
16 انچ الائے ویلز ڈیزائن
نئے ٹویٹر اسپیکرز
ڈیش بورڈ پینل پیٹرن
آٹو ایئر کنڈیشنر
کی لیس انٹری پُش اسٹارٹ بٹن کے ساتھ
البتہ BR-V فیس لفٹ کا پاکستانی ورژن ہو سکتا ہے ان میں سے کئی تبدیلیوں کا حامل نہ ہو۔ ہمیں یہ دیکھنے کے لیے لانچ تک انتظار کرنا ہوگا کہ ہونڈا اٹلس صارفین کے لیے کیا پیش کرتا ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق گاڑی 12 اکتوبر کے بعد 1.5 سے 2 لاکھ روپے مہنگی ہو جائے گی۔ اس لیے BR-V کو پسند کرنے والے تمام لوکوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اگلے چند دنوں تک تعارفی قیمت پر اسے بک کروا لیں۔
پاکستان میں BR-V کے فیس لفٹ کے حوالے سے آپ کی توقعات کیا ہیں؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیں اور اس حوالے سے مزید تازہ خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔