ہیونڈائی اسمارٹ فون پر مبنی ڈجیٹل کِی ٹیکنالوجی متعارف کروائے گا

0 290

ہیونڈائی نے اعلان کیا ہے کہ وہ  اسمارٹ فون کے ذریعے چلنے والی ڈجیٹل کِی یعنی چابی متعارف کروائے گا تاکہ ڈرائیورز کو اپنی گاڑی اَن لاک اور اسٹارٹ کرنے کی سہولت مل سکے۔

نئی اسمارٹ فون پر مبنی ڈجیٹل کی ٹیکنالوجی ہیونڈائی صارفین کے لیے گاڑی میں داخل ہونا آسان بنائے گی۔ یہ فیصلہ ان واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے کیا گیا ہے کہ جن میں ڈرائیورز گاڑی چابی کے اندر بھول جاتے ہیں جس کا نتیجہ چوری کے کئی واقعات کی صورت میں نکلا ہے۔ یوں، حل کے طور پر ہیونڈائی نے گاڑی کی روایتی چابی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کے لیے “نیئر فیلڈ کمیونی کیشن (NFC)” کا استعمال کیا جائے گا جو منظور شدہ اسمارٹ فون کے گاڑی کے قریب ہونے کی صورت میں اسے پہچاننے میں مدد دے گی۔ واضح رہے کہ NFC ٹیکنالوجی کو صارف کے قریب ہونے 4 سینٹی میٹر تک قریب ہونے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایک مرتبہ گاڑی میں داخلے کی اجازت ملنے کے بعد ہیونڈائی صارف بغیر کسی مسئلے کے انجن اسٹارٹ کر سکتے ہیں۔ ہیونڈائی کے مطابق آپ اپنے اسمارٹ فون کو وائرلیس چارجنگ پیڈپر رکھ اور ‘انجن اسٹارٹ-اپ بٹن’ دبا کر گاڑی کو اسٹارٹ کر سکتے ہیں۔ اس خصوصیت کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے اسمارٹ فون میں بطور ایپ ڈجیٹل کی ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگی۔ ہر گاڑی کو اَن لاکنگ  کے لیے 4 منظور شدہ ڈیوائسز تک کی اجازت ہوگی۔

صارفین کو گاڑی میں داخل ہونے کے مزید بہتر طریقے کی سہولت دے کر ہونڈائی نے گاڑیاں بنانے والے ان اداروں میں شمولیت اختیار کرلی ہے جو اس مخصوص فیچر کو پہلے سے پیش کرتی ہیں۔ ہیونڈائی کے علاوہ ٹیسلا بھی اپنے ماڈل 3 میں بذریعہ بلوٹوتھ اسمارٹ فون کے استعمال کو ممکن بناتی ہے۔ البتہ بلوٹوتھ ٹیکنالوجی کا استعمال اور گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کی تیاری کے لیے ڈرائیور کو گاڑی سے تقریباً 30 فٹ کے فاصلے پر آنا پڑتا ہے۔ ہیونڈائی BMW اور فوکس ویگن جیسے بڑے اداروں کے ساتھ ڈجیٹل کار کی سسٹمز کی تفصیلات کی معیار بندی پر کام کرنا چاہ رہا ہے۔ مزید برآں، یہ ٹیکنالوجی اپنے صارفین کو مزید اضافی خصوصیات دے گی جیسا کہ مخصوص ڈرائیور کے حساب سے سیٹنگ کو خودکار طور پر ترتیب دینا۔ ہر مخصوص گاڑی کا منظور شدہ ڈرائیور سیٹنگ کو تبدیل کر سکتا ہے جیسا کہ سیٹ کی پوزیشن، آئینوں کا ضرورت کے مطابق ڈھل جانا اور آڈیو کنٹرولز۔ ایک مرتبہ یہ سیٹنگ محفوظ ہوجانے کے بعد ہیونڈائی کی ٹیکنالوجی اگلی مرتبہ آپ کے گاڑی میں داخل ہونے پر ان کو یاد رکھے گا۔

گاڑیاں بنانے والا یہ ادارہ متوقع طور پر اپنی نئے ڈیزائن کی حامل ہیونڈائی سوناٹا سے اس اسمارٹ فون پر مبنی ٹیکنالوجی کا آغاز کرے گا۔ اس کے بعد اس سال منتخۂ گاڑیاں اس ٹیکنالوجی کی حامل ہوں گی۔ ہیونڈائی سمجھتا ہے کہ وہ چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کو کم کرے گا کہ جہاں ڈرائیورز اپنی گاڑی میں چابیاں بھول جاتے ہیں اور چوروں کے لیے گاڑی کو اسٹارٹ کرنا اور چوری کرنا آسان بنا دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ کمپنی ایک اور ایسی ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے جو گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کے لیے فنگرپرنٹس یعنی انگلیوں کے نشانات کو استعمال کرے گی۔

ہمیں دیکھنا اور انتظار کرنا ہوگا کہ ہیونڈائی پاکستان میں اس اسمارٹ فون پر مبنی ڈجیٹل کی ٹیکنالوجی کی گاڑیاں پیش کرتا ہے۔ اپنے قیمتی خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.