ایل ڈی اے نے فردوس مارکیٹ، لاہور کے لیے انڈر پاس کی منظوری دے دی

0 456

لاہور ڈيولپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے حال ہی میں لاہور میں گُل برگ کے علاقے فردوس مارکیٹ میں ایک انڈر پاس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے پر کُل1.80 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ ڈوئل-لین کیرج وے ہوگا۔ یہ مکمل گہرائی والا انڈر پاس عوام کے لیے علاقے میں سفر کرنا کہیں زیادہ آسان بنا دے گا۔ انڈر پاس سینٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ آنے اور ایم ایم عالم روڈ کی طرف جانے والے ٹریفک میں رکاوٹ کے مسائل  حل کرنے میں مدد دے گا۔ یہ منصوبہ لاہور میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا کیونکہ اس سے شہر کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک علاقے میں سفر کرنا آسان ہو جائے گا۔ گُل برگ لاہور شہر کا ایک اہم معاشی مرکز ہے کہ جہاں بڑے دفاتر اور خریداری مراکز کھل رہے ہیں۔ 

اس انڈر پاس کو سات کینال زمین کی ضرورت ہوگی اور یہ 540 فٹ لمبا ہوگا۔ LDA بارش کے موسم کو بھی پیش نظر رکھے ہوئے ہے خاص طور پر مون سون میں۔ اسی لیے  اس انڈر پاس میں بارش کے پانی کی نکاسی کا خاص نظام بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک اور منصوبہ ہے جس کی منظوری دی گئی ہے، وہ جوہر ٹاؤن، لاہور میں ایک انٹرٹینمنٹ پارک کی تعمیر ہے۔ یہ پارک 140 کینال کے رقبے پر پھیلا ہوگا اور علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی کے قریب واقع ہوگا۔ اس سے پہلے LDA فردوس مارکیٹ چوراہے پر ایک فلائی اوور کی تعمیر پر غور کر رہا تھا۔ انڈر پاس منصوبے کے ڈیزائن اور مشاورت کے لیے نیشنل انجینئرنگ سروسز آف پاکستان (نیس پاک) کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

یہ منصوبہ اردگرد کی تعمیرات پر منفی اثرات نہیں ڈالے گا۔ اس انڈر پاس کی تعمیر لاہور کے شہریوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ لاہور صوبہ پنجاب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ایسے ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت بھی ہے۔ ان دونوں منصوبوں کی منظوری دینے والے اجلاس میں صوبائی مالیاتی اور منصوبہ بندی و ترقی (P&D) محکموں کے نمائندگان شامل تھے۔ اس کے علاوہ پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور چیف انجینئر LDA بھی اس موقع پر ان اہم منصوبوں کی فزیبلٹی پر نظر ڈالنے کے لیے موجود تھے۔ نجی شعبے کے ماہرین نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی کہ جو سوموار کو ہوا تھا۔

مزید ایسی ہی خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.