کیا آپ دوران سفر گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھتے ہیں؟

0 712

کیا آپ کو کسی ایسی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ جب سفر کے دوران اچانک بریک لگانے کے باوجود اگلی گاڑی سے آپ کا تصادم ہوگیا ہو؟ اگر ہاں تو آپ کو بخوبی اندازہ ہوچکا ہوگا کہ اگلی گاڑی سے فاصلہ رکھنا کتنا ضروری ہے۔ قابل افسوس امر یہ ہے کہ سفر کے دوران اکثر ڈرائیور صاحبان اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے۔ ڈرائیونگ کے دوران مناسب فاصلہ نہ ہونے کی وجہ ہی اکثر حادثات کا سبب بنتی ہے۔ ایک طرف پاکستان میں گاڑی چلانے کی بنیادی تعلیم اور تربیت حاصل کرے بغیر ہی ڈرائیور بنا جانے کا رجحان عام ہے تو دوسری طرف شاہراہوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ اور ٹریفک کی ابتر صورتحال نے حادثات کی شرح میں قابل ذکر اضافہ بھی کردیا ہے۔

عام طور پر آپ سفر کرتے ہوئے اگلی گاڑی کے کتنا قریب چلے جاتے ہیں؟ کیا آپ اتنا قریب چلے جاتے ہیں کہ گاڑی کی ڈگی میں رکھے سامان کو دیکھ سکیں؟ اگر ہاں تو یقین جانیئے آپ بہت بڑا خطرہ مول لے رہے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ وقت نکال کر اپنے گاڑی چلانے کے انداز پر غور کریں اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ اگلی گاڑی کا ڈرائیور چاہے جتنی بھی اچانک یا حماقت سے بریک مارے، قانون اعتبار سے آپ اپنے اور اس کے دونوں ہی کے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔

چاہے آ پ کی گاڑی میں ڈرم بریکس، ڈسک بریکس، ہائیڈرالک بریکس، ABS بریکس یا کسی بھی قسم کےقدیم یا جدید بریکس لگے ہوں، ان تمام کی کارکردگی کا انحصار گاڑی چلانے والے پر ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ بروقت بریک نہیں لگاتے تو کسی بھی قسم کا بریک ہونے کا فائدہ نہیں۔ ماہرین کے خیال میں ہنگامی صورتحال میں ایک انسان کو فوری ردعمل ظاہر کرنے کے لیے 1.5 سیکنڈز کا وقفہ درکار ہوتا ہے لہٰذا اس سے کم وقت میسر ہونے کی صورت میں بریکس لگانے کے باوجود حادثات کا امکان بہت زیادہ ہے۔

غرض یہ کہ معاملہ بہت سیدھا سا ہے اور وہ یہ کہ اگلی گاڑی سے جتنا کم فاصلہ ہوگا ہنگامی صورتحال میں بریک لگانے کے لیے اتنا ہی کم وقت درکار ہوگا۔ میں یہ ہر گز نہیں کہہ رہا کہ آپ آگے والی گاڑی سے بہت زیادہ فاصلہ رکھیں بلکہ صرف اتنا عرض کر رہا ہوں کہ گاڑیوں کے درمیان اتنا فاصلہ ضرور ہونا چاہیے کہ جب بریک لگانے کا وقت آئے تو آپ کی گاڑی تصادم سے تھوڑا پہلے ہی رک جائے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اس ضمن میں تین سیکنڈز کا قانون اپنان چاہیے۔ یعنی دونوں گاڑیوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہو کہ جب آگے والی گاڑی رکے تو آپ کے پاس بریک لگانے کے لیے تین سیکنڈ کا وقت میسر ہو۔ اس طرح آپ گاڑیوں کو تصادم سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اس ضمن میں گاڑی کی رفتار بھی ایک اہم امر ہے جس کے لیے درج ذیل ہدایات سازگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

34234

ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ گاڑی کی نوعیت، سڑک کی حالت، موسم کی صورتحال اور دیگر اہم عوامل بھی گاڑی کے بریک اور اس کی کارکردگی پر اثرا نداز ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا مکمل توجہ کے ساتھ ڈرائیونگ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.