کیا پاک سوزوکی نئی (ہائبرڈ) سوئفٹ لا رہا ہے؟

0 323

کئی نئے ادارے مارکیٹ میں اپنا حصہ پانے اور پہلے سے موجود برانڈز کی اجارہ داری کے خاتمے کے لیے اپنی گاڑیاں پیش کر رہے ہیں۔ نئے اداروں کی جانب سے مسابقت کو دیکھتے ہوئے مقامی جاپانی آٹومیکرز بھی اپنی گاڑیاں کی لائن اپ کو بہتر بنانے اور اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اسی لیے پاک سوزوکی نے اپنی زمانہ قدیم کی مہران کا خاتمہ کرکےآلٹو 660cc کا اجراء کیا۔ دوسری جانب ہونڈا اٹلس نے اپنی سوِک ٹربو کو دوبارہ لانچ کیا جبکہ ایسی خبریں ہیں کہ ٹویوٹا IMC بھی مارکیٹ میں وِیوس پیش کرنے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں ایک نئی سوزوکی سوئفٹ کو دیکھا گیا ہے، جو سڑکوں پر ٹیسٹ ڈرائیو کرتی ہوئی نظر آئی۔ یہ گاڑی پاک سوزوکی کے نام سے رجسٹرڈ ہے اور 1242cc انجن سے لیس ہے۔ اس سوئفٹ کے بارے میں جو بات سب اہم ہے وہ کہ اس کا چھپا ہوا نشان ممکنہ طور پر “ہائبرڈ” کا ہے۔ پاک سوزوکی نے ایک ٹیپ لگا کر اس کا ایک نشان چھپایا ہوا ہے۔ اگر یہ افواہیں درست ثابت ہوئیں تو یہ CBU سوئفٹ ہائبرڈ رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں دستیاب ہوگی۔

البتہ ہم کچھ یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ پاک سوزوکی مقامی مارکیٹ میں یہ گاڑی پیش کرے گا یا نہیں، کیونکہ کمپنی نے اس سلسلے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ جو گاڑی نظر آئی ہے وہ چوتھی جنریشن کی سوئفٹ ہے۔ اس کی تصویر ذیل میں دیکھیں:

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.