PakWheels.com لاہور میں تیسرے کار میلے کا شاندار انعقاد – ذرا دیکھیں!
PakWheels.com کے زیرِ انتظام پنجاب کے دل لاہور میں تیسرا کار میلہ خریداروں، فروخت کرنے والوں اور عوام کے زبردست جوش و خروش کے ساتھ تکمیل کو پہنچا۔ اس عوامی ردعمل اور مثبت ذہنیت کے علاوہ اس مرتبہ شرکاء کی تعداد بھی لاہور میں ہونے والے پچھلے کار میلوں سے دوگنی تھی۔
واضح رہے کہ PakWheels.com کار میلہ اتوار 24 مارچ 2019ء کو لبرٹی مارکیٹ پارکنگ میں صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک ہوا تھا۔ ممکنہ خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان درجنوں سودوں کے ساتھ پاک ویلز آٹوموٹِو دنیا کی چہل پہل کو صوبائی دارالحکومت میں لایا۔ مزید برآں، 35,000 سے زیادہ مرد، خواتین اور بچوں نے اس کار میلے میں شرکت کی، اپنی پسندیدہ گاڑیاں دیکھیں، تصاویر اور سیلفیز لیں اور ایک محفوظ اور دوستانہ ماحول میں بہترین وقت گزارا۔
یاد رہے کہ PakWheels.com کار میلے مختلف شہروں میں منعقد ہوتے ہیں کہ جہاں سینکڑوں کاریں بشمول SUVs، سیڈانز، ہیچ بیکس اور کی کاریں خرید و فروخت کے لیے پارک کی جاتی ہیں۔ مزید برآں، ان میلوں کی سب سے پرکشش چیز پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاروں کی بڑی تعداد میں موجودگی ہے یعنی اچھی کنڈیشن کی حامل وہ گاڑیاں جو پاک ویلز کے ماہر مکینکس کی جانب سے جدید آلات کے استعمال کے ذریعے تصدیق و توثیق شدہ اور ٹیسٹ ڈرائیو کردہ ہوں۔ پاک ویلز ان گاڑیوں کی 30 دن یا 1000 کلومیٹرز کی ضمانت پیش کرتا ہے۔
پاک ویلز کار میلہ کے فوائد:
خریداروں کے لیے:
سینکڑوں سرٹیفائیڈ اور جانچ کردہ گاڑیاں برائے فروخت
پاک ویلز سرٹیفائیڈ کاروں کی 30 دن/1000 کلومیٹر کی ضمانت
صرف اچھی کنڈیشن کی حامل گاڑیوں کو سرٹیفائیڈ کیا جاتا ہے
پاک ویلز سرٹیفائیڈ گاڑیوں کی دستاویزات کی تصدیق
نجی فروخت کنندگان سے گاڑیاں خریدیں
فروخت کنندگان کے لیے
گاڑی فروخت کرنے کا زبردست موقع
ہزاروں جینوئن خریداروں کی موجودگی
پاک ویلز ٹیم گاڑیوں کی آکشن شیٹ کی تصدیق کر سکتا ہے
پاک ویلز ٹیم وہیں پر گاڑیوں کی جانچ کر سکتی ہے
اس ایونٹ کے لیے PakWheels.com کے خصوصی میڈیا پارٹنرز GNN، پاکستان ٹوڈے، اردو پوائنٹ اور سماء ایف ایم 107.4 تھے۔ اسی طرح اس ایونٹ کے لیے ہمارے ٹریول پارٹنر اوبر اور ہمارے اسپانسرز دبئی اسلامک بینک، یونائیٹڈ موٹرز، گوبیز، روڈ پرنس، آٹو GLYM، ٹرٹل ویکس اور MIB تھے۔
پاک ویلز مستقبل میں کہیں بڑے کار میلوں کے لیے لاہور واپس آنے کا منصوبہ رکھتا ہے، تب تک کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔