PakWheels.com آٹوموبائل انڈسٹری سروے 2018ء پاکستان میں ٹائر انڈسٹری پر تحقیق کرتا ہوا

0 1,208

PakWheels.com ہر سال خرید و فروخت کے رحجانات، ترجیحات اور رویّے جاننے کے لیے آٹوموبائل انڈسٹری سروے کرواتا ہے۔ یہ سروے سال بہ سال کے تقابل اور ان رویّوں، ترجیحات اور رحجانات میں آنے والی کسی بھی تبدیلی کا جائزہ لینے کے لیے بھی کیے جاتے ہیں۔ سروے پاکستان میں آٹوموبائل کے شعبے سے وابستہ یا اس میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لیے کارآمد معلومات فراہم کرتا ہے۔

2018ء سروے میں جواب دینے والوں میں 58 فیصد نے اپنی کاروں کے لیے یوکوہاما، ڈنلوپ اور جنرل ٹائرز کو ترجیح دی۔ 2017ء میں اسی طرح 58 فیصد جواب دینے والوں نے ڈنلوپ، برج اسٹون اور یوکوہاما کو ترجیح دی تھی۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ 2017ء سے 2018ء تک تین مقبول ترین ٹائر برانڈز میں جنرل نے برج اسٹون کی جگہ لی۔ مجموعی طور پر جنرل، یوکوہاما، برج اسٹون، ڈنلوپ اور مچلن 2017ء اور 2018ء میں پانچ مقبول ترین برانڈز رہے۔ ڈنلوپ اور برج اسٹون کی مقبولیت 2017ء سے 2018ء کے دوران کم ہوئی ہے۔ یوکوہاما ٹائروں کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے جبکہ مچلن اور جنرل ٹائرز کی مقبولیت وہی رہی۔

موٹر سائیکلوں کے لیے 75 فیصد جواب دینے والوں نے 2017 ء کی طرح 2018ء میں بھی سروس، پینتھر اور جنرل ٹائرز کو ترجیح دی۔ 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں سب سے بڑی تبدیلی ڈنلوپ اور غوری ٹائرز کی شمولیت اور برج اسٹون ٹائرز کی مقبول ترین ٹائر برانڈز کی فہرست سے اخراج ہے۔ سروس اور پینتھر ٹائروں کی مقبولیت 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں بڑھی۔ ڈائمنڈ اور جنرل ٹائرز کی مقبولیت میں اس عرصے میں کمی آئی۔

چند تبدیلیوں کے باوجود ٹائر برانڈز کی ترجیحات کے حوالے سے 2017ء اور 2018ء میں رحجانات تقریباً یکساں ہی رہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.