پاکستان میں سب سے بڑے آٹو شو کے لیے 17 مارچ 2019ء کو گوجرانوالہ کی ماسٹر سٹی ہاؤسنگ اسکیم ضرور آئیں۔ پاک ویلز مختلف وِنٹیج اور کلاسک کاروں کے ساتھ وہاں ہوگا۔ ایونٹ کے لیے ہمارے خصوصی اسپانسرز AGS اور فینکس بیٹریز ہیں۔ مزید برآں، ایونٹ کے لیے ہمارے میڈيا پارٹنر GNN جبکہ ٹریول پارٹنر اُوبر ہیں۔
یاد رکھیں کہ ایونٹ مذکورہ تاریخ کو صبح 11 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگا۔ یہ پاک ویلز کے گوجرانوالہ آٹو شو کی دوسری قسط ہوگی۔ پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی گوجرانوالہ آٹو شو 2019ء گاڑیوں کے شوقین افراد کا میلہ ہوگا۔ ایگزوٹِک، لگژری، موڈیفائیڈ، 4×4 سے لے کر موٹر سائیکلیں تک، سینکڑوں شوقین افراد کے لیے 300 سے زيادہ گاڑیاں ہوں گی۔
گوجرانوالہ آٹو شو کے بارے میں مزید جانیں
گاڑیوں کے شوقین افراد کی میل ملاقات کے علاوہ اس موقع پر خاندان بھر کے افراد کے لیے دلچسپ سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ مزید برآں، سماجی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے پاک ویلز ایک مرتبہ پھر شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے میں مدد کی خاطر تعاون کرے گا۔
آپ کو PakWheels.com آٹو شو میں آنے کے لیے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں، یہ مفت ہے اور سب کے لیے ہے، اس لیے آئیں اور آٹو شو کا لطف اٹھائیں۔
آٹو شو میں اپنی گاڑی جمع کروانے کے لیے یہاں کلک کیجیے
PakWheels.com کے بارے میں
2003ء میں اپنے آغاز سے اب تک PakWheels.com لاکھوں پاکستانیوں کو گاڑیوں کی خرید و فروخت میں مدد دے چکا ہے اور ملک میں نمبر 1 آٹوموٹِو پورٹل بن چکا ہے۔ خبروں سے لے کر تجزیوں تک PakWheels.com لوگوں کو مقامی و بین الاقوامی آٹو انڈسٹری سے باخبر رہنے میں مدد دیتا ہے۔
زبردست آٹو شوز اور ریلیوں سے لے کر اپنی نوعیت کے اوّلین سرٹیفائیڈ یوزڈ کار میلوں تک، ہم آٹو سیکٹر کے انقلاب میں پیش پیش رہنے پر پُرجوش ہیں۔