پاک ویلز کی آٹوجینی میں 1 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری
پاک ویلز یہ بتاتے ہوئے بہت فخر محسوس کر رہا ہے کہ اس نے گاڑیوں مختلف سروسز فراہم کرنے والے پاکستان کے اولین پورٹل آٹوجینی کے ساتھ شرکت داری کرلی ہے۔ آٹوجینی اکتوبر 2014ء میں لاہور سے تعلق رکھنے والے چار دوستوں کی ذہنی اختراع ہے۔
آٹوجینی گاڑیوں کے مالکان کو گھر بیٹھے گاڑی کی مرمت و دیگر سروسز ان کے دروازے پر فراہم کرتا ہے۔ اس کی خاص بات گاڑی سے متعلق ہر چھوٹے بڑے کام کی سہولیات صارف کے دروازے پر فراہم کرنا ہے۔ چاہے بات ہو گاڑی کے آئل تبدیل کرنے کی، اے سی ٹھیک کرنے کی، ٹریفک چالان بھرنے کی! آٹوجینی صرف ایک فون کال پر آپ کی خدمت میں حاضر۔
پاک ویلز کی جانب سے آٹوجینی میں 1 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کا مقصد ان کی سروسز کو ملک بھر میں پھیلانا ہے۔ اس شراکت داری کے بعد آٹوجینی پاک ویلز کے وسائل استعمال کرسکے گا جن میں صارفین اور گاڑیوں کی معلومات شامل ہیں۔ پاک ویلز آٹوجینی کی مدد سے پاکستان میں گاڑیوں کے شعبے میں ایک نئی جہت پیش کرے گا۔
فی الوقت آٹوجینی صرف لاہور میں کام کر رہا ہے۔ اس شراکت داری کے بنیادی مقاصد میں سے ایک اسے پاکستان کے دیگر شہروں میں متعارف کروانا بھی شامل ہے۔ آٹوجینی گاڑیوں کی مرمت اور دیگر متعلقہ خدمات فراہم کرتی رہے گی جبکہ پاک ویلز اپنی متعلقہ خدمات مثلاً نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت، سرمایہ کاری اور بیمہ کاری کے حوالے سے کام کرتی رہے گی۔
پاک ویلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رضا سعید نے اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ
ہم آٹوجینی کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان میں گاڑیوں سے متعلق تمام خدمات فراہم کرنا ہے چاہے وہ اچھی گاڑی تلاش کرنا ہو، فروخت کرنا یا خریدنا ہو، ہم تمام سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔ ہمارا ہدف ایک ایسے پلیٹ فارم کی تخلیق ہے جہاں گاڑیاں خریدنے والے ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہوسکیں۔
پاک ویلز اور آٹوجینی امید کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر پاکستان میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے صارفین کے لیے بہترین خدمات فراہم کریں گے چاہے کوئی نئی گاڑی خریدنا چاہتا ہے، اپنی گاڑی کی سرٹفکیشن کروانا چاہتا ہو، اپنی گاڑی کا بیمہ کروانا چاہتا ہو یا پھر گاڑی کی بروقت سروس کروانا چاہتا ہو۔
آٹوجینی کے سی ای او حمزہ عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
آن لائن خرید و فرخت کے بدلتے ہوئے رجحانات کی وجہ سے لوگ ایسی سہولیات کو استعمال کرنا شروع ہوچکے ہیں۔ ہماری شراکت داری سے ایک شخص کو گاڑی خریدنے، اس کی مرمت کروانے اور اسے فرخت کرنے میں پہلے سے کئی گنا زیادہ آسانی میسر آگئی ہے۔ گاڑیوں کی آن-ڈیمانڈ سروس کا شعبہ بھی ای-کامرس کی طرح بہت ترقی کر رہا ہے۔
پاک ویلز کی سرمایہ کاری سے آٹوجینی لاہور میں اپنی خدمات کو مزید پھیلانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر شہروں میں قدم جمانے کے قابل ہوسکے گا۔ ان شہروں میں پاکستان کے بڑے شہر کراچی بھی شامل ہیں۔ آٹوجینی اب تک 1500 سے زائد گاڑیوں کی سروس کرچکا ہے۔