صاحبزادہ سلطان نے ساتویں حب ریلی کراس 2020ء جیت لی

0 283

ٹویوٹا ہائی وے موٹرز IMC کے تعاون کے ساتھ 18 اور 19 جنوری 2020ء کو حب کے میکس ڈرٹ ارینا میں زبردست ساتویں حب ریلی کراس لایا۔ صاحبزادہ سلطان نے پریپیئرڈ (prepared) کیٹیگری اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ پچھلے سال آصف امام نے کیٹیگری اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ 

صاحبزادہ سلطان، رونی پٹیل، آصف امام سمیت ملک بھر سے کئی تجربہ کار ریسرز نے اس شاندارایونٹ میں شرکت کی۔ 20 کلومیٹر طویل ٹریک حب کے خوبصورت پہاڑی علاقوں میں گھرا ہوا ہے۔ کل 8 سب کیٹیگریز تھیں، جن میں سے 4 پریپیئرڈ، 3 اسٹاک اور 1 خواتین کے لیے تھی۔ 

ایونٹ کی تمام تصاویر دیکھنے کے لیے سلائیڈ کیجیے: 

پاکستان میں موٹر اسپورٹ کے فروغ کے لیے پاک ویلز ڈاٹ کام نے ایونٹ کے ڈجیٹل میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے فخریہ شرکت کی۔ ایونٹ کا بنیادی ہدف ملک میں موٹر اسپورٹس کا فروغ اور بین الاقوامی سطح پرپاکستان کا سافٹ امیج بحال کرنا ہے۔ 

مکمل فہرست نیچے دیکھیں:

یہ مختصر لیکن مشکل ترین 4×4 ریسنگ ٹریک ہے جو ریسرز کو زبردست جوش اور  چیلنج دیتا ہے۔ یہ فوڈ اسٹالز، موزک، بچوں کے کھیلنے کے لیے جگہ اور ٹیسٹ ڈرائیو کی سرگرمی کے لیے مخصوص علاقے کے ساتھ ایک فیملی ایونٹ تھا کہ جس نے ملک کے عوام کے لیے تعطیلات گزارنے کا زبردست مقام بنایا۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچےتبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.