آٹوموبائل مارکیٹ کو گزشتہ مہینے میں کئی دھچکے برداشت کرنا پڑے ہیں۔ ڈالر بے لگام ہے اور افراطِ زر تیزی سے بڑھ رہا ہے، حکومت مقامی طور پر بننے والی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) لگا چکی ہے، درآمد شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور لیجنڈری مہران کا خاتمہ ہو گیا۔ ان حالات میں کہ ہم سب کے سامنے سوالیہ نشان کھڑا ہے کہ مقامی آٹو انڈسٹری کا آگے کیا حال ہوگا، جو اب پاکستان کی معیشت کا سب سے زیادہ اونچ نیچ کا شکار ہونے والا شعبہ بن چکا ہے۔ البتہ PakWheels.com پر سرچ کرنے کے عوامی رحجانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
جون 2019ء کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں کی کیٹیگری میں عوام کی دلچسپی محض تین گاڑیوں میں تھی: سوزوکی آلٹو، ہونڈا این وَن اور سوزوکی ویگن آر۔آلٹو سرچ میں سب سے آگے رہی کہ جس کی تلاش میں 53 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ عوام اس مہینے لانچ ہونے والی نئی آلٹو میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ سوزوکی مہران کی پیداوار ختم کردی گئی ہے۔ سوزوکی ویگن آر کو بھی اسی وجہ سے توجہ ملی۔ دوسری جانب ٹویوٹا پرائیس، سوزوکی سوئفٹ اور ہونڈا وِیزل کی تلاش میں کمی آئی ہے۔
660cc انجن کی گنجائش رکھنے والی کاروں میں سوزوکی آلٹو سرچ میں سب سے آگے رہی۔ سرفہرست چار میں ڈائی ہاٹسو کی میرا، سوزوکی ویگن آر اور سوزوکی جمنی شامل رہیں۔ فروری 2019ء سے یہ تین گاڑیاں PakWheels.com پر 660cc انجن رکھنے والی مسافر گاڑیوں میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی گاڑیاں رہی ہیں۔
1000cc انجن رکھنے والی مسافر کاروں میں سرچ کا رحجان سوزوکی کے گرد گھومتا ہے۔ تلاش کی گئی گاڑیاں سوزوکی کلٹس، وِٹز، آلٹو اور ویگن آر رہیں۔ پچھلے مہینے ٹویوٹا وِٹز سب سے آگے تھی جس کے بعد سوزوکی آلٹو، کلٹس اور ویگن آر تھیں۔
جون 2019ء میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی سیڈانز ٹویوٹا کرولا ، ہونڈا سوِک، ہونڈا سٹی اور سوزوکی لیانا رہیں۔ مئی 2019ء میں بھی رحجان تقریباً یہی تھا بس سوزوکی لیانا کی جگہ سوزوکی مارگلہ تھی۔
جون 2019ء میں پاک ویلز پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ہیچ بیکس سوزوکی آلٹو، مہران، ڈائی ہاٹسو شیراڈ اور موو رہیں۔ سوزوکی آلٹو اور کلٹس مئی میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیڈانز تھیں۔
جون 2019ء میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی SUVs ٹویوٹا پراڈو، ٹویوٹا لینڈ کروزر، سوزوکی جمنی اور ٹویوٹا سرف تھیں۔ یہ گاڑیاں مئی میں بھی سب سے آگے تھیں؛ البتہ ان کی ترتیب کچھ تبدیل ہوئی ہے۔
موٹر سائیکلوں کی کیٹیگری میں ہونڈا CG 125، ہونڈا CD 70، ہونڈا CG 125 اسپیشل ایڈیشن، ہائی-اسپیڈ انفینٹی 150 اور ہونڈا پرائیڈر جون 2019ء میں سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔ مئی میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی موٹر سائیکلوں میں ہونڈا CG 125 اسپیشل ایڈیشن، ہونڈا CG 125، ہونڈا CD 70، یاماہا YBR 125 اور ہائی اسپیڈ انفینٹی 150 رہیں، جو سرچ میں یکسانیت کو ظاہر کرتی ہیں۔
مجموعی طور پر کیٹیگریز سے بالاتر ہوکر دیکھیں تو پاک ویلز پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی گاڑیاں یہ تھیں: سوزوکی آلٹو، سوزوکی ویگن آر، ٹویوٹا کرولا، سوزوکی کلٹس اور ہونڈا سوِک۔ یہی پچھلے مہینے بھی موجود تھیں۔