برف میں بحفاظت ڈرائیونگ کے لئے موثر تجاویز

0 346

اگر آپ برفانی سردی میں نئے ہیں تو بہت جلد آپ برف میں ڈرائیونگ کی تکنیک سیکھنے والے ہیں۔ سردیوں میں 22 فیصد حادثات موسم کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں جن سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنا کچھ وقت صرف کریں، اپنی گاڑی کو تیار کریں اور برف میں ڈرائیونگ سیکھیں تو آپ کو برفباری میں ڈرائیونگ سے ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔

اپنی گاڑی کو سردیوں کے لیے تیار کریں

موسم سرما کے ٹائر برف اور برف سے ڈھکی سڑکوں پر ڈرائیونگ کے لیے بہترین ہیں کیوں کہ یہ آپ کی گاڑی کو عمدہ گرفت فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برف پر سفر کر رہے ہیں تو موسم سرما کے ٹائر آپ کو تمام موسموں والے ٹائروں کی نسبت 13 فٹ جبکہ آل ٹرین ٹائروں کی نسبت 16 فٹ پہلے روک سکتے ہیں۔

اگر آپ کسی جنوبی علاقے سے آئے ہیں تو شدید سردی آپ کی گاڑی کے وائپر فلیوڈ کو جما سکتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ درجہ حرارت گرنے سے پہلے اسے موسم سرما کے فلیوڈ کے ساتھ تبدیل کر دیں۔ اپنی گاڑی کے لیے ایک سنو برش اور کھرچنی لیں اور برف میں سڑک پر جانے سے پہلے ان کی مدد سے اپنی گاڑی کی چھت، شیشے اور کھڑکیاں صاف کریں۔ ایمرجنسی اشیاء جیسا کہ بیلچا، جمپر کیبلز، ٹارچ اور وائپر فلویڈ کے ایک ایکسٹرا جگ کا آپ کے پاس ہونا بھی بہت اچھا ہے۔

برف سے ڈھکی سڑک پر ڈرائیونگ

جب سڑک برف سے ڈھکی ہو تو یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ ہموار اور مناسب رفتار سے ڈرائیو کریں۔ تیز رفتاری موسم سرما میں حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اچانک سے مڑنا اور رکنے کی کوشش کرنا آپ کا گاڑی پر سے کنڑول ختم کر کے آپ کو پھسلنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

ٹیل گیٹنگ برفیلی سڑکوں پر انتہائی خطرناک ہے، آپ کو چاہیے کہ اپنی اور آگے جانے والی گاڑی میں زیادہ فاصلہ رکھیں۔ جب سڑک پھسلنی ہو تو کروز کنٹرول کو بند کر دیں۔ اگر آپ کی گاڑی پھسلنا شروع ہوتی ہے تو کروز کنٹرول گاڑی کا ایکسلیریشن بڑھا کر اسے قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے آپ اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو سکتے ہیں۔

موڑ کاٹنے یا گاڑی گھمانے سے پہلے آہستہ سے بریک لگا کر اپنی گاڑی کی رفتار کم کریں۔ جب آپ موڑ کاٹ چکیں اور آپ کی گاڑی کے پہیے سیدھے ہوں تو آپ پھر سے رفتار تیز کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی پہاڑی کے پاس پہنچ رہے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ پہاڑی پر چڑھنے سے پہلے اپنی رفتار تیز کر دیں تاکہ زیادہ دور تک جا سکیں اگر پہاڑی پر پھسلن ہوئی تو وہ آپ کی گاڑی کے ٹائروں کو فضول گھومنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ جب برفباری ہو رہی ہو تو دوسرے ڈرائیوروں کو بہتر نظر آنے کے لیے اپنی گاڑی کی ہیڈ لائٹس جلا لیں۔ موسم گرما اور سرما دونوں میں یہ اصول اپنا لیں کہ جب بھی آپ کو گاڑی کے وائپر استعمال کرنے پڑیں تو اپنی ہیڈ لائٹس جلا لیں۔

بریک ہینڈلنگ

برف سے ڈھکی سڑکوں پر کبھی بھی اپنی گاڑی کو مکمل نہ روکیں جب تک آپ کو اس کی انتہائی ضرورت نہ ہو۔ کیوں کہ ایسا بالکل ممکن ہے کہ مکمل گاڑی روکنے کے بعد جب آپ اسے دوبارہ چلانے کی کوشش کریں تو یہ پھسلے یا پھنس جائے۔ اس لیے جب بھی ضرورت ہو اپنی گاڑی کی رفتار آہستہ کریں مگر اسے مکمل نہ روکیں۔

موسم سرما کے تجربہ کار ڈرائیور بھی یہ نہیں بتا سکتے کہ سڑک پر کتنی پھسلن ہے۔ رکنے سے بہت پہلے آپ کو چاہیے کہ آہستگی سے بریک لگا کر حالات کا جائزہ لے لیں۔ اگر آپ کی گاڑی نہ رکے تو اسی وقت اپنی گاڑی کی سپیڈ کم کر دیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.