پاکستان میں معذور افراد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے نیٹ ورک ناؤ پی ڈی پی نے رواں سال کے آغاز میں چلنے پھرنے سے معذور افراد کے لیے کم قیمت سائیکل تیار کرنے کا ایک خیال سامنے رکھا تھا۔ جنوری 2016 میں اس خیال کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے جدید سائیکل ڈیزائن کرنے کا ایک مقابلہ شروع کیا گیا جس کے نتائج 2 جون کو پیش کیے گئے ہیں۔ میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں ناؤ پی ڈی پی نے مقابلے کے فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے ان کے تیار کردہ جدید ڈیزائن حاضرین کو دکھائے۔ توفیق الہٰی اس مقابلے کے فاتح قرار پائے جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کراچی کے طالب علموں کو جدیدترین ڈیزائن پیش کرنے کے اعزاز سے نوازا گیا۔
مزید تفصیلات یہاں پڑھیں: معذور افراد کے لیے کم قیمت سائیکل کی تیاری؛ ناؤ پی ڈی پی کا نیا ہدف!
پاک ویلز کے تعاون سے ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے بے شمار ڈیزائن موصول ہوئے۔ ان میں NUST اسلام آباد کی جانب سے تیار کیے گئے 5 نمونے بھی شامل تھے جن کی تصاویر ذیل میں موجود ہیں:
معذور افراد کے لیے جدید سائیکل کے 30 بہترین ڈیزائن ہم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جس سے آپ ملک میں جدید انجینئرنگ کی صلاحیت سے بھرپور نوجوانوں کی قابلیت کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔