ٹویاٹااوراس کا اٹکنشن سائیکل انجنوں سے عشق۔

0 189
اٹکنشن سائیکل انجن کو اوٹو سائیکل انجن کا جدید اور بہتر ورژن سمجھا جاتا ہے۔یہ 1882میں جیمز اٹکنشن کی جانب سے دریافت کیا گیا۔اوٹو سائیکل انجن کی طرح،یہ انجن بھی فور سٹروک: انٹیک،کمپریشن،کمبوشن اور ایگزاسٹ رکھتا ہے۔آلٹرڈ والو ٹائیمنگز کی وجہ سے سٹروک کا دورانیہ مختلف ہے۔ایک بہت بڑا فرق جو کہ اٹکنشن سائیکل انجن رکھتا ہے وہ انٹیک کے بعد کا ڈیورنگ پریشر ہے،انٹیک والو کچھ دیر کے لئے کھلے رہتے ہیں جب تک کہ پسٹن اوپر نہ آ جائے۔جبکہ،عام طور پر اگر کمپریشن کے دوران پسٹن اوپر کو حرکت کر رہا ہوتا ہے توانٹیک والو کو بند رہنا ہوتا ہے اور ایئر فیول مکسچر کو نکلنے سے بچائے رکھنا ہوتا ہے۔اب،کارکردگی کے معاملے میں اسکیپنگ ایئر فیول مکسچر فائدہ مند ہے۔دوسرے سائیکل انجن سے موازنہ کرنے پر،یہ اپنی ذات میں انجمن ہے۔زیادہ تر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ایئر فیول مکسچر کے اوپر آتے پسٹن سے لیک ہو جانے سے کارکردگی میں کمی واقع ہونی چاہیے۔خیر جو بھی ہے،مگر انٹیک والو کے کھلا رہنے کے پیچھے جو تصور ہے وہ خاصا مشکل ہے۔اگر آ پ اٹکنشن سائیکل انجن میں کمپریشن ریشو کوملحوظِ خاطر رکھیں،یہ آپ کی اکسپنشن ریشو سے کم ہو گی جو کہ کارکردگی میں بڑھوتی ہے۔یہ کہنا کہ،یہ کارکردگی کسی قیمت کے عوض ہوتی ہے اور وہ قیمت ٹارک یاطاقت ہے۔ایک اوٹو سائیکل انجن میں،کمپریشن کے دوران بہت زیادہ ایئر فیول مکسچرجمع ہوتا ہے کیونکہ وہ لیک ہونے سے بچا رہتا ہے۔ یہ مختلف طرح کے انجنوں میں پریشر میں عدم مساوات کو جنم دیتا ہے۔اس طرح آپ پسٹن کو کم فیول استعمال کرکے زیادہ انرجی بنانے کے قابل بناتے ہیں۔
یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ ایئر فیول مکسچر جو کہ اٹکنشن انجن میں کمپریشن کے دوران خارج ہوتا ہے دراصل دوسرے سیلنڈر میں کھنچ جاتا ہے تا کہ اس بات کی دلیل ہو کہ یہ طریقہ کاراتنا غیر فعال نہیں جتنا کہ لگتا ہے۔یہ خارج شدہ ایئر فیول مکسچر کو استعمال میں لاتا ہے۔اس انجن میں پاور سٹراک ہائی کمپینشن ریشو کی بدولت ذرا لمبی ہوتی ہے۔ٹھیک اسی وقت،ایگزاسٹ سٹروک چھوٹی ہوتی ہے۔ اٹکنشن سائیکل انجن ہائبرڈ گاڑیوں کے لئے بہت مناسب ہے جیسے ہی کمپریشن ریشو میں کمی سے سائیکل ٹارک کھوتا ہے،ہائبرڈ گاڑیوں میں ایک الیکٹرک موٹر ہوتی ہے جو کہ اس خاص انجن سے جڑی ہوتی ہے جو کم سے کم رفتار میں زیادہ سے زیادہ طاقت کا استعمال کرتی ہے۔ٹویوٹا کے لئے،اٹکنشن سائیکل انجن ہائبرڈ ز میں کافی موثر ثابت ہوئے ہیں کہ الیکٹرک موٹر ایک خودکار ذریعے کا کام کرتی ہے جو کہ ضرورت پڑنے پر انجن کو بند کر دیتی ہے۔اور یہ کئی موقعوں پر اس بات کی دلیل ہے کہ بے شک یہ فیول ایفیشنسی میں بہتری کا ایک بھروسہ مند طریقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹویوٹا ہائبرڈالیکٹرک ماڈلز میں اس طرح کے انجنوں کو ہی ترجیح دیتی ہے۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.