-
استعمال شدہ گاڑیاں
-
-
نئی گاڑیاں
-
-
موٹرسائیکلیں
-
-
آٹوپارٹس
- ویڈیوز
- فورمز
- بلاگ
-
مزید
-
-
دلچسپ سواریاں
اراکین کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں
-
گاڑی درآمد کریں
اپنی پسندیدہ گاڑی درآمد کریں
-
گاڑی کا بیمہ کروائیں
گاڑی کا بیمہ کروائیں
-
کار فنانس
دستیاب پیکجز دیکھیں اور قرضے کی درخواست دیں
-
MTMIS پاکستان
گاڑی کی آن لائن تصدیق
-
DLIMS پاکستان
ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق
-
موجودہ ایندھن کی قیمتیں
پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی تازہ ترین قیمت چیک کریں۔
-
دلچسپ سواریاں
-
- اشتہار لگائیں
ٹرینڈنگ
- پاما رپورٹ: جولائی 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں 49 فیصد کمی
- یومِ آزادی پر مری کے لیے ٹریفک پلان جاری
- وہ گاڑیاں جنہوں نے ہماری سڑکوں پر راج کیا
- کراچی کا جدید ریلوے اسٹیشن 10 ستمبر کو کھل جائے گا
- Inside Lahore’s Electric Tram Project: Everything We Know So Far
- سوزوکی پاکستان کا EVERY پر 450000 روپے کا کیش بونس کا اعلان
- آپ کی بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرائیں اور 100,000 روپے کمائیں – کیا یہ آفر حقیقی ہے؟
- Yadea T5 میں پاور اور فیچرز اپ گریڈز — قیمت میں کوئی اضافہ نہیں
- تیز رفتار ڈرائیونگ سے ہونے والی موت ناقابل ضمانت جرم قرار
- ہیول H6 PHEV کے آفیشل فیچرز و خصوصیات
نئی ٹویوٹا کرولا 2017کی فیس لفٹ نے ملک بھر کے ٹویوٹا شو رومز کی جانب اپنے سفر کا آغاز شروع کر دیا ہے۔آپ نے شاید کچھ گاڑیاں شو رومز میں یا سفر کے دوران موٹر ویز پر اشتہارات میں دیکھی ہوں گی۔حال ہی میں ہنڈا اٹلس نے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ہنڈا سٹی کا اپ ڈیٹِڈ ورژن متعارف کروایا ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ لوگ اس حوالے سے کسی نئی شیپ کے انتظار میں خاصے پر جوش تھے۔لیکن بد قسمتی سے،ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
دوسری جانب،ٹویوٹا انڈس نے اپنا وعدہ نبھایا ہے۔ماضی میں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ فیس لفٹ کی بات ہو تو ٹویوٹا اس معاملے میں سست روی کا شکار نظر آتی ہے۔غیر مقبول ”انڈس شیپ کرولا“تقریباً ایک دہائی تک رہی۔نائنتھ جنریشن کرولا بھی گرِل،لائٹس اور ٹرِم میں معمولی سی تبدیلیوں کے ساتھ تقریباًایک جیسی ہی تھی۔
مگر ہم دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اب کی بار معاملہ ایسا نہیں ہے۔ٹویوٹا نے ا پنی ٹینتھ جنریشن کرولا کی فیس لفٹ اسکے سفر کے درمیان ہی میں متعارف کروا دی تھی۔اور اب ہم الیونتھ جنریشن کر ولا کی نئی فیس لفٹ دیکھ رہے ہیں جو کہ پاکستان بھر کے شو رومز میں میں جانے کے لئے بالکل تیار ہے۔
نئی کرولا کی خصوصیات سے متعلق تفصیلات ابھی تک پوری طرح سامنے نہیں آئیں۔جیسا کہ یہ گاڑی ابھی دستیاب نہیں ہے اور انڈس موٹر نے بھی ابھی تک اپنی ویب سائٹ پر اس نئی کرولا کی تفصیلات شائع نہیں کیں۔لوگ بھی اسی مخمسے کا شکار ہیں کہ اس نئی گاڑی میں کیا کچھ ہو گا۔جی،تو اچھی خبر یہ ہے کہ ٹویوٹا کرولا 2017کا بروشر انٹر نیٹ سے لِیک ہو گیا ہے اور اس لِیک شدہ بروشر کی ایک کاپی ہم نے آ پ کے لئے بھی رکھی ہے۔
اس بروشرکی کوالٹی زیادہ بہتر نہیں لیکن اس میں آپ نئی گاڑی کی تصویر واضح دیکھ سکتے ہیں اور یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس میں کیا کچھ ہے۔
٭ٹویوٹا کرولا اٹلس ایک اعشاریہ آٹھ۔
٭ ٹویوٹا کرولا اٹلس ایک اعشاریہ چھ۔
٭ ٹویوٹا کرولا ایک اعشاریہ تین۔
ٹویوٹا کرولا 2017سپیکس کی فہرست۔
آپ ٹویوٹا کرولا 2017کے بارے میں کیا خیالات رکھتے ہیں۔آپ پرجوش ہیں یا پھر نا امید؟نیچے کمینٹ کر کے ہمیں اپنی رائے جاننے کا مو قع دیں۔
Writing about cars and stuff.
پاک ویلز ڈاٹ کام سے بغیر اجازت کسی بھی قسم کا مواد نقل کرنا ممنوع ہے۔