ٹویوٹا ہائی ایس چھٹی جنریشن پر ایک نظر – قیمت، تفصیلات اور خصوصیات
ٹویوٹا ہائی ایس اپنی چھٹی جنریشن میں داخل ہو چکی ہے کہ جسے پہلی بار 1967ء میں متعارف کروایا گیا تھا۔ یہ پاکستان میں ایک مقبول کمرشل وین ہے کہ جو مسافروں اور کارگو کے لیے بڑی گنجائش فراہم کرتی ہے۔ ٹویوٹا ہائی ایس کی چھٹی جنریشن زیادہ ایروڈائنامک ہے اور موجودہ ماڈل سے زیادہ ہموار ہے۔ نئی ہائی ایس آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔ نئی ہائی ایس پاکستان میں تین ماڈلز میں دستیاب ہے۔ GL ٹؤرر ڈیلکس، ڈیلکس ہائی روف اور اسٹینڈرڈ روف۔ مکمل سہولیات سے لیس ماڈل GL ٹؤرر ڈیلکس 80,90,000 روپے میں دستیاب ہے۔
ایکسٹیریئر:
سامنے والے پر بڑے ہیلوجن ہیڈلیمپس گاڑی کو ایک بے باک اور جارحانہ انداز دیتے ہیں۔ فرنٹ بمپر میں LED فوگ لیمپس موجود ہیں اور بڑی کروم گرِل نئی ہائی ایس کو پریمیم صورت دیتی ہے۔ فرنٹ بمپر میں دو tow hooks بھی لگے ہوئے ہیں۔ ایکسٹیریئر ڈیزائن سیمی-بونٹ ہے، جو ٹویوٹا نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی وین میں پہلی بار متعارف کروایا ہے۔ نئی ہائی ایس 2.8L ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے جو گاڑی کی fuel efficiency کو بہتر بنانے کے لیے انٹرکولر کے ساتھ آتا ہے۔ یہی انجن ٹویوٹا ہائی لکس ریوو اور ٹویوٹا فورچیونر میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ ایک طاقتور انجن ہے اور ہائی ایس جیسی بڑی گاڑی کو بخوبی چلاتا ہے۔
سائیڈ مررز supplementary آئینوں کے ساتھ ہیں جو ڈرائیور کو نیچے کی جانب دیکھنے کی سہولت دے کر پارکنگ میں مدد دیتے ہیں۔ نئی ہائی ایس 16 انچ الائے ویلز اور امپورٹڈ برج اسٹون ٹائروں کے ساتھ آتی ہے۔ مسافروں کے لیے گاڑی میں داخل ہونے یا نکلنے کو آسان بنانے کے لیے ٹویوٹا نے نئی ہائی ایس میں آٹو سلائیڈنگ ڈور دیا ہے۔ پیچھے کی جانب ایک کروم اسٹرپ ہے جو ٹویوٹا کے نشان کے نیچے ہے۔ نئی ہائی ایس بڑے ٹیل لیمپس کے ساتھ پیچھے سے زیادہ چوکور شکل و صورت کی ہے ۔ پچھلی کھڑکی پر ہائی ماؤنڈ بریک لیمپ کے ساتھ وائپر اور واشر بھی ہیں۔
انٹیریئر:
کیبن کے احساس کو بہتر بنانے کے لیے انٹیریئر پرنٹ شدہ فلور کارپٹ کا حامل ہے۔ نئی ہائی ایس دو رنگوں کی چمڑے کی سیٹوں کے ساتھ آتی ہے۔ مسافروں کے لیے لیگ روم کی کافی گنجائش ہے اور آرم ریسٹ بھی ہر مسافر کے لیے دیا گیا ہے۔ اس لیے نئی ہائی ایس آرام کے معاملے میں بہتر ہے۔ گریب ہینڈلز، کپ ہولڈرز اور چیزوں کو لٹکانے کے لیے ہُکس بھی ہر نشست کے پیچھے موجود ہیں۔ اگر آپ الیکٹرانک ڈیوائسز کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو آپ نئی ہائی ایس میں فراہم کی گئی USB پورٹس کے ساتھ باآسانی انہیں چارج کر سکتے ہیں۔ نئی ہائی ایس میں مسافر کی سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے کی ہر نشست پر سیٹ بیلٹ بھی لگائی گئی ہے۔ہر مسافر کے لیے ایئر کنڈیشننگ وینٹس بھی ہیں۔
نئی ہائی ایس میں آڈیو یونٹ کے لیے کُل چھ اسپیکر لگائے گئے ہیں۔ سینٹرل انٹیریئر لائٹس کے علاوہ ریڈنگ لیمپ بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ رات کے وقت استعمال کیے جائیں۔ جہاں تک بیٹھنے کی گنجائش کا تعلق ہے تو یہ 14، 15 اور 17 نشستوں کے ساتھ آتی ہے کہ جس کا انحصار آپ کے منتخب کردہ ماڈل پر ہے۔ اگلے حصے میں دو ایئر بیگز ہیں اور آرم ریسٹ کے ساتھ سینٹرل کونسول باکس بھی۔ اس میں 12V کا ساکٹ ہے تاکہ الیکٹرانک ڈیوائسز چارج کی جا سکیں۔
نئی ٹویوٹا ہائی ایس کے بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے۔ کیا آپ کو موجودہ ماڈل کے مقابلے میں نئی سیمی بونٹ شکل پسند آئی ہے؟ پاکستان کی مقبول ترین گاڑیوں کے بارے میں جائزوں پر مبنی مزید تحاریر کے لیے آتے رہیے۔