ٹویوٹا آئی ایم سی نے جنوری 2020ء کے لیے اپنی کاروں کی قیمتیں بڑھا دِیں

0 221

پاک سوزوکی کے بعد ٹویوٹا IMC نے بھی اپنی کاروں کی قیمتوں میں 20,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ کمپنی نے صرف اپنے 1.3L کرولا ویرینٹس کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ ان کی قیمتیں ذیل میں دیکھیں: 

اس کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی کہ کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیوں کیا ہے۔ البتہ آٹومیکر کو 2019ء کے پہلے 11 مہینوں کے دوران مقامی طور پر بنائی جانے والی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 25.94 فیصد کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹویوٹا کرولا کمپنی کی مجموعی فروخت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے جسے خود بھی اس عرصے کے دوران بڑے دھچکے سہنا پڑے ہیں۔ 

آٹومیکر جنوری سے نومبر 2019ء کے دوران کرولا کے 38,427 یونٹس فروخت کر پایا جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں یہ تعداد 49,858 تھی۔ یہ لوکل مارکیٹ میں ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں 22.92 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ 

ٹویوٹا کے علاوہ پاک سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں جنوری 2020ء سے 7 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے۔ کمپنی نے آلٹو VXR کی قیمت میں 90,000 روپے اور آلٹو VXL AGS پر 80,000 روپے بڑھائے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر اپنی مشہور 1.8-لٹر آلٹس گرینڈ لائن اَپ کا نیا ویرینٹ متعارف کروانا متوقع ہے کہ جسے آلٹس گرینڈ X کا نام دیا گیا ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.