ٹویوٹا نے نئے سال کے آغاز پر فورچیونر کا نیا ویرینٹ متعارف کروا دیا

0 410

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے یکم جنوری 2020ء کو اپنی کومپیکٹ SUV فورچیونر کا نیا ویرینٹ متعارف کروا دیا ہے کہ جسے فورچیونر جی 2.7-لیٹرکا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی ادارے نے نئے سال کا خیر مقدم مقامی مارکیٹ میں فورچیونر کے نئے ماڈل کے ساتھ کیا ہے۔ یہ 2.7-لیٹر انجن سے لیس ہے جو 6-اسپیڈ سیکوئنشل ٹرانسمیشن مع پیڈل شفٹرز رکھتا ہے۔ فورچیونر G کی قیمت 72,99,000 روپے ہے جو مارکیٹ میں دستیاب موجودہ دونوں ویرینٹس کے مقابلے میں کم ہے۔ اس وقت فورچیونر مندرجہ ذیل دو ویرینٹس میں دستیاب ہے: 

فورچیونر 2.7 VVTi (پٹرول): 79,99,000 روپے

فورچیونر 2.8 سِگما 4 (ڈیزل): 86,49,000 روپے 

واضح رہے کہ مندرجہ بالا قیمتیں ایکس-فیکٹری ہیں۔ فورچیونر کے دونوں ورژنز آٹومیٹک ٹرانسمیشن پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب فورچیونر G کو ٹویوٹا انڈس کی جانب سے اربن آئیکون کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی اہم خصوصیات یہ ہیں: 

اسمارٹ اِنٹری مع پُش اسٹارٹ

ڈوئل ایئر کنڈیشنر (فرنٹ اور ریئر) 

کروز کنٹرول 

تیسری قطار میں نشستیں

سیفٹی ایئر بیگز

6-اسپیڈ سیکوئنشل ٹرانسمیشن مع پیڈل شفٹرز

فورچیونر G کو فورچیونر کا بنیادی ویرینٹ کہا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں کم فیچرز ہیں اور اس کی قیمت بھی موجودہ ویرینٹس سے کم ہے۔ یہ متعدد ایسے فیچرز سے لیس ہے جو موجودہ 2.7 -لیٹرVVTi ویرینٹ سے مختلف ہیں۔ فورچیونر G کا سیٹ مٹیریل اور ڈور ٹرِم پریمیم براؤن فیبرک میں دستیاب ہے جبکہ موجودہ 2.7 لیٹر ویرینٹ میں یہ چمڑے کی سیٹوں کے ساتھ آتی ہے۔اسی طرح یہ ڈرائیور اور آگے بیٹھے کے مسافر کے لیے مینوئل سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آتی ہے۔ 2.7 VVTi میں ڈرائیور کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پاورڈ ہے۔ فورچیونر G کے ہیڈ لیمپس اور فوگ لیمپس ہیلوجن ہیں، جبکہ 2.7 VVTi میں LED ہیڈلیمپس ہیں۔ فورچیونر G میں ہیڈلیمپس میں آٹو لیولنگ فیچر نہیں ہے جو موجودہ ویرینٹ میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ یہ 18 انچ کے بجائے 17 انچ کے الائے رِمز میں آتی ہے کہ جو 2.7 VVTi میں دستیاب ہے۔ مندرجہ ذیل ٹیبل میں فیچرز کا فرق دیکھیں: 

لوکل مارکیٹ میں فورچیونر کے نئے ویرینٹ کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ اپنے قیمتی خیالات نیچے تبصروں میں دیجیے اور یکم جنوری 2020ء کو اس کی لانچنگ کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.