دو نئے آٹو میکرز پاکستان میں داخلے کے لیے تیار

0 219

آٹو پالیسی 2016-21ء کے بعد پاکستان میں غیر ملکی آٹومیکرز کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کوریا، فرانس سے لے کر چین تک کے گاڑیاں بنانے والے ادارے اپنی گاڑیاں مقامی مارکیٹ میں پیش کر رہے ہیں۔ اور اب دو نئے چینی ادارے لیفان اور بیجنگ آٹوموبائل ورکس (BAW) بھی پاکستاں آنے کی منظوری پانے کے لیے تیار ہیں۔

ہم نے خبر کی تصدیق کے لیے انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کے حکام سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دونوں اداروں نے ملک میں آنے کے لیے درخواست دی تھی۔ عہدیدار کے مطابق لیفان کو پاک چائنا موٹرز کی جانب سے لانچ کیا جا رہا ہے اور ان کی درخواست کی منظوری کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے سفارش کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ آٹوموبائل ورکس (BAW) نے گرین فیلڈ اسٹیٹس کے لیے درخواست دی تھی اور کیویلیئر آٹوز ان کا مقامی شراکت دار ہے۔ حکام کی جانب سے منظوری کے بعد یہ ادارے ملک میں اپنا اسمبلی پلانٹ شروع کرنے کے قابل بن جائیں گے۔

ادارے ابتدائی مرحلے پر ہلکی کمرشل گاڑیاں (LCVs) بنائیں گے۔

مندرجہ بالا آٹومیکرز کے علاوہ گاڑیاں بنانے والے ادارے جو اپنے کارخانے بنانے کا کام شروع کرنے کرچکے ہیں اور پاکستان میں گاڑیاں پیش کر رہے ہیں ہیونڈائی-نشاط، کیا-لکی موٹرز، یونائیٹڈ موٹرز، ریگل آٹوموبائلز، رینوں (رینالٹ)، خالد مشتاق موٹرز، سازگار انجینیئرنگ ورکس، ماسٹرز موٹرز کے ساتھ شراکت میں چنگن شامل ہیں۔

مزید برآں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فورڈ بھی پاکستان میں آ سکتا ہے اور ای ڈی بی حکام کے مطابق ہائیر گروپ بھی مسافر گاڑیاں جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وہ درخواست جمع کروا چکے ہیں جس پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے آتے رہیے PakWheels.com پر۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.