یونائیٹڈ براوو کو پہلی بار سڑک پر دیکھ لیا گيا

0 415

آنے والی گاڑی یونائیٹڈ براوو کے بارے میں بڑی باتیں سننے کو مل رہی ہیں، جو یونائیٹڈ آٹوز کی ایک 800cc ہیچ بیک کار ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے سوشل سائٹس اور فیس بک کار کمیونٹی پیجز اس نئی گاڑی کے حوالے سے دیوانے بنے ہوئے ہیں۔ PakWheels.com وہ پہلی ویب سائٹ تھی کہ جس نے یونائیٹڈ براوو کی خبر پیش کی تھی۔

تازہ ترین واقعے میں اسے پہلی بار سڑک پر تجرباتی مرحلے سے گزرتے دیکھا گیا، جس کا مطلب ہے کہ ادارہ سڑکوں پر جانچ کر رہا ہے اور مارکیٹ میں اس ہیچ بیک کو پیش کرنے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔

ذیل میں یونائیٹڈ براوو کے سڑک پر تجربات کے دوران لی گئی تصاویر ہیں:

united-bravo-2

united barvo 1

united bravo 3

تصویریں پاک ویلز فیس بک کمیونٹی پر ایک ساتھی پاک ویلرز فرحان ظفر نے شیئر کی تھیں۔

براوو ڈاہی موٹر DH350 کا نیا نام ہے اور انجن 800cc کے 3-سلینڈر یونٹ کی حامل ہے۔ جناب افضل جنرل مینیجر سیلز و مارکیٹنگ یونائیٹڈ آٹوز کے مطابق گاڑی ایسی خصوصیات سے لیس ہے جو مقامی طور پر بننے والی ہیچ بیکس میں نہیں۔

براوو کی تصاویر پہلے ہی لیک ہو چکی ہیں اور ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ یہ گاڑی ریئر پارکنگ کیمرے، سیٹ بیلٹ وارننگ انڈیکیٹر، پاور ونڈوز، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، RPM اور اسپیڈومیٹر و ڈجیٹل انفارمیشن کلسٹر اور لکڑی کے انٹیریئر جیسی سہولیات سے لیس ہے۔

یونائیٹڈ براوو کے بارے میں تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.