یونائیٹڈ موٹرز دوسرا آٹومیکر بن گیا ہے کہ جس نے وفاقی حکومت کی جانب سے FED کے نفاذ کے بعد اپنی مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا ہے۔ کمپنی نے اپنی 800cc ہیچ بیک براوو کی قیمت میں 30,000 روپے کا اضافہ کردیا ہے کہ جس کی نئی قیمت اب 9,25,000 روپے ہے۔
پاکستان بھرمیں اپنے ڈیلرز کو بھیجے گئے سرکلر میں یہ بتایا گیا ہے کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں حکومتِ پاکستان نے 800cc گاڑیوں پر 2.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی ہے جس کی وجہ سے کمپنی اپنی گاڑی کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہے۔ سرکلر یہاں دیکھیں:
واضح رہے کہ مندرجہ بالا قیمت میں سیلز ٹیکس شامل ہے جو 17 فیصد ہے۔ یونائیٹڈ آٹوز کے علاوہ ہونڈا اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بدل چکا ہے۔ مزید برآں اس سے پہلے اِسوزو بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر چکا ہے۔ اِسوزو ڈی-میکس وی-کراس M/T کی قیمت پہلے 44,50,000 روپے تھی جو بڑھ کر 46,50,000 روپے کردی گئی ہے۔ دوسری جانب وی-کراس A/T کی قیمت 46,75,000 روپے تھی جو بڑھا کر 48,75,000 کردی گئی ہے۔
حکومتِ پاکستان نے بجٹ 2019-20ء میں گاڑیوں پر FED لگائی ہے۔ تمام مقامی کاروں پر اب کچھ FED کی لاگت بھی آئے گی، جسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
0cc سے 1000cc تک کی گاڑیوں پر 2.5 فیصد FED
1001cc سے 2000cc تک کی گاڑیوں پر 5 فیصد FED
2001cc اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں پر 7.5 فیصد FED
ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔