ویڈیو – پاکستان کے ننھے ویلاگر شیراز نے خریدی نئی کار

0 2,147

سوشل میڈیا پر انتہائی کم عمر میں اپنا نام بنانے اور پاکستان کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والے ننھے شیراز، جو کہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ مل کر ویڈیوز بناتا ہے، نے اپنے لیے نئی کار خرید لی ہے۔

شیراز زیادہ تر اپنی چھوٹی بہن مسکان کے ساتھ ویڈیوز بناتا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل “Shirazi Village Vlogs” پر یہ چائلڈ اسٹار اپنی معصومیت، پہاڑوں میں روزمرہ کی زندگی پر تبصرہ، اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ کیمسٹری، اور اپنی چالاکیوں کی وجہ سے راتوں رات مقبول ہو گیا۔ اس کے علاوہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی لوگ ان کے مداح بن گئے اور بہت ہی کم وقت میں ان کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 1 ملین سے تجاوز کر گئی۔

شیراز کو پاکستان کے ایک بڑے نیوز چینل کی رمضان ٹرانسمشن میں بھی مدعو کیا گیا تھا اور یہاں تک کہ انہوں نے اپنی مقبولیت کو نئی بلندیوں پر لے کر وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات کی اور اب، اپنی مقبولیت اور اپنے ویلاگز سے بڑی آمدنی حاصل کرتے ہوئے شیراز نے ایک نئی کار خریدی ہے۔

شیراز کی نئی گاڑی

چائلڈ بلاگر نے تھوڑی سے سسپنس کے بعد اپنی کار دکھائی، جو کہ میرون رنگ کی ٹویوٹا کرولا ایکس  GLiہے۔ جب شیراز پہلی بار اپنی گاڑی دکھا رہا تھا تو یہ ایک کھلی جگہ پر کھڑی تھی اور اس کے اندر اس کی بہن بیٹھی تھی۔ شیراز نے اپنی گاڑی کا ایک تفصیلی ریوئیو کروایا، جس میں گاڑی کے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر دکھایا۔ شیراز نے اس دوران گاڑی سٹارٹ بھی کی لیکن چلائی نہیں بلکہ اس کے چچا نے گاڑی کا سٹیئرنگ سنبھالا۔ شیراز نے اس کے بعد اپنے مداحوں سے بھی ملاقات کی اور اپنے گاؤں کے بزرگوں کو گاڑی میں بٹھا کر سیر بھی کروائی۔ آپ پوری ویڈیو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.