انتظار ختم! ہنڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کردی
ہںڈا نے بھی نئی آٹو پالیسی سامنے آنے کے بعد آخر گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے اور یہ گاڑیوں کی ایکس فیکٹر پرائزز ہیں۔ ہنڈا سوِک اور BR-V کی قیمتیں ذیل کیں تفصیل سے بتائی گئی ہیں۔
ہنڈا سوِک:
Honda Civic 1.5 RS Turbo کی قیمت میں 135,000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 4,699,000 روپے سے کم ہو کر 4,564,000 ہو گئی ہے۔ اسی طرح Civic 1.8 i-VTEC CVT کی قیمت میں 115,000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 3,729,000 روپے سے کم ہو کر 3,614,000 ہو گئی ہے۔ سوِک کے تیسرے ویرینٹ Civic Oriel 1.8 i-VTEC CVT کی بات کی جائے تو اس گاڑی کی قیمت میں 115,000 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 3,864,300 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 3,979,000 روپے تھی۔
ہںڈا BR-V:
BR-V i-VTEC S A/T کی قیمت میں 105,000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 3,374,000 روپے سے کم ہو کر 3,479,000 ہو گئی ہے۔
دو روز قبل وفاقی حکومت نے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے نئی پالیسی کی تفصیلات شیئر کیں۔ پالیسی کے مخصوص نکات یہ ہیں:
گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی:
- آئندہ 1 سے 2 دن میں نئی قیمتوں کو لاگو کیا جائے گا
- 850 سی سی تک کاروں کی قیمت 104458 روپے سے 142388 روپے تک کم ہوجائے گی
- 1001سی سی اور 1500 سی سی کے درمیان پائی جانے والی گاڑیوں کی قیمتیں 1112118 روپے سے 186375 روپے تک کم ہوں گی
- 1000 سی سی سے اوپر گاڑیوں کے CKD یونٹس پرایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 7٪ سے کم کرکے 2٪ کردی گئی ہے۔ دریں اثنا 1000 سی سی تک کاروں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی صفر ہوگی
- 1800 سی سی کیٹیگری کے لئے 1،979،958 روپے اور 2000 سی سی کاروں کے لئے 229،458 روپے کم کیے جائیں گے۔
آن منی کلچر کیخلاف اقدامات:
- اگر فرسٹ رجسٹریشن گاڑی خریدنے والے کے نام نہیں ہوگی تو اس صورت میں 50000 سے 200000 روپے تک کا وِد ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا
- اگر کار کمپنی کار کی فراہمی میں 60 دن (2 ماہ) تک تاخیر کرتی ہے تو کمپنی کو KIBOR + 3٪ ادا کرنا ہوگا
- کار کی بکنگ پر اپ فرنٹ پیمنٹ انوائس ویلیو کے 20 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔