یاماہا نے نئی YB125Z متعارف کروا دی
یاماہا پاکستان نے اپنی نئی یاماہا YB125Z کی لانچ کا اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی یاماہا YB125Z متعارف کرائی جا رہی ہے جو دیکھنے میں نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ جدید انجینئرنگ کا شاہکار ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ اپنے کلاسک ڈیزائن اور جدید خصوصیات کے ساتھ معیار اور پرسکون ڈرائیو کے ساتھ آتی ہے۔
یاماہا نے اعلان کیا کہ یہاں پائیداری، نفاست اور جدت پسندی کو اہمیت دی گئی ہے۔ نئی YB125Z جدید ترین گرافکس کے ساتھVivid Cocktail Red اور میٹالک بلیک رنگ میں دستیاب ہے۔ مختصر بات کی جائے تو انجن، کارکردگی یا کمفرٹ کے لحاظ سے بائک میں کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ ہمیشہ کی طرح کمپنی نے سب سے بڑی تبدیلی یہ کی ہے کہ نیا سٹیکر لگا دیا ہے جو کہ پاکستانی بائک کمپنیز کی برسوں پرانی روایت ہے۔ جس کو تاحال برقرار رکھا گیا ہے یا یہ بائیک کمپنیز اسی روایت کو بہترین مستقبل سمجھتی ہیں۔
فیچرز اور خصوصیات
نئی موٹر سائیکل کی نمایاں خصوصیات اور دیگر فیچرز ذیل میں دئیے گئے ہیں:
سپیشل فیچرز
موٹر سائیکل کے بروشر کے مطابق، موٹر سائیکل کے خاص فیچرز یہ ہیں:
- پرکشش گرافک ڈیزائن
- الیکٹرک سٹارٹر اور کک اسٹارٹر
- انجن بیلنس کے ساتھ 5-اسپیڈ ٹرانسمیشن
- ملٹی فنکشنل انسٹرومنٹ پینل
- لمبی اور چوڑی سیٹ
- ہیلوجن ہیڈلائٹ
- گیئر شفٹ پیٹرن
- 5 لیول ایڈجسٹ ایبل رئیر سسپنشن
لہذا، انجن یا کارکردگی کے لحاظ سے کوئی چیز نہیں ہے، کمپنی نے ہمیشہ کی طرح ایک نیا اسٹیکر متعارف کروا کر اسے ایک نئی موٹر سائیکل کا نام دے دیا۔ پاکستان کی مقامی بائک مارکیٹ میں ہمیشہ یہی رجحان رہا ہے کیونکہ کمپنی عموماً انجن میں کوئی تبدیلی یا ترقی نہیں کرتی بلکہ بیرونی ترمیم پر توجہ دیتی ہے۔
قیمت
کمپنی کے مطابق نئی یاماہا YB125Z کی قیمت 424000 روپے ہے۔
آپ نئی یاماہا YB125Z کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ کے خیال میں یہ نئی موٹر سائیکل کے لیے مناسب تبدیلیاں ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔