یاماہا آر6-اے تفصیلی ریویو ایک ماہر کی نظر سے

0 3,346

آج ہم آپ کے لیے یاماہا R6 اسپورٹس بائیک کا ایک تفصیلی اور ماہرانہ ریویو لائے ہیں۔ کمپنی نے یہ گاڑی 1999ء میں لانچ کی تھی۔ یاماہا اس موٹر سائیکل کی اب تک 8 جنریشنز لانچ کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ لانچ کے وقت یہ 600cc انجن کا 4-اسٹروک انجن رکھنے والی پہلی موٹر سائیکل تھی، جو 100hp سے زیادہ پیدا کرتا تھا۔

جس موٹر سائیکل کا ریویو کیا جا رہا ہے وہ ساتویں جنریشن کی ہے، جو 2010 سے 2016 تک پیش کی گئی۔ اس وقت موٹر سائیکل کی آٹھویں جنریشن مارکیٹ میں موجود ہے۔ اس ریویو میں ہم آٹھویں جنریشن اور اس میں فرق پر بھی بات کریں گے، تاکہ آپ خریدتے ہوئے بہتر فیصلہ کر سکیں۔

یاماہا آر6 کا انجن:

موٹر سائیکل 599cc اِن-لائن 4-سلنڈر انجن رکھتی ہے۔ یہ لیکوئیڈ کُول ٹیکنالوجی رکھنے والا ایک DOHC انجن ہے۔ ساتویں اور آٹھویں جنریشن کے والوز ٹائیٹینیئم سے بنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ساتویں جنریشن 14,500RPM پر 122hp جبکہ آٹھویں جنریشن تقریباً اتنے ہی RPMs پر 117hp پیدا کرتی ہے۔ ساتویں جنریشن 10,500RPM پر 52Nm ٹارک دیتی ہے تو آٹھویں جنریشن اتنے ہی RPMs پر 62Nm ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس لیے زیادہ ٹارک ہونے آٹھویں جنریشن کا پِک بہتر ہے۔

Engine Yamaha R6

گیئر ٹرانسمیشن:

موٹرسائیکل 6-اسپیڈ گیئر ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے جن میں پہلا گیئر فارورڈ اور باقی ریٹرن شفٹس پر ہیں۔ اس کے علاوہ یاماہا R6 سلپر کلچ رکھتی ہے۔ یہ کلچ بہت مددگار ہوتا ہے اگر آپ بہت زیادہ رفتار پر اوپر کے بجائے نیجے والا گیئر لگائیں۔ سلپر کلچ رائیڈر کو اچھل کر گر پڑنے سے روکے گا۔

وَیٹ وزن اور ٹاپ اسپیڈ:

کمپنی کے مطابق گاڑی کا ویٹ وزن 190 کلو گرام ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل کی زیادہ سے زیادہ رفتار 260 کلومیٹرز فی گھنٹہ ہے جو ایک 600cc موٹر سائیکل کے لحاظ سے کافی زیادہ ہے۔

یاماہا R6 کا فیول ایوریج اور ٹینک:

موٹر سائیکل کے فیول ٹینک کی گنجائش EFI ٹیکنالوجی کے ساتھ 17 لیٹر ہے۔ جبکہ اس کا ایوریج 8 سے 14 کلومیٹرز فی لیٹر کے درمیان ہے، جس کا انحصار موٹر سائیکل کی کنڈیشن پر ہے۔

Tank

یاماہا R6 کی کمفرٹ ہینڈلنگ:

موٹر سائیکل اسپورٹس ہینڈل کے ساتھ بالکل پراپر اسپورٹس شَیپ رکھتی ہے؛ اس لیے آپ کی بیٹھنے کی پوزیشن ذرا جھکی ہوئی ہوگی۔ اس لیے آپ اسے ایک ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں چلا سکتے۔

سسپنشن:

فرنٹ پر ساتویں جنریشن کا 41mm انوَرٹڈ ٹیلی اسکوپک فورک ہے جو ایڈجسٹ ایبل ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل ایک 4-وے ایڈجسٹ ایبل مونو شاک رکھتی ہے۔ ریئر شاک آٹھویں جنریشن جیسا ہی ہے؛ جبکہ فرنٹ پر 43mm لگا ہوا ہے جو 3-وے ایڈجسٹمنٹ رکھتا ہے۔

Suspension

ٹائرز:

موٹر سائیکل 17 انچ کے جاپانی ٹائرز رکھتی ہے ۔ پچھلے ٹائر کا سائز 180/55 ہے جبکہ فرنٹ ٹائر کا سائز 122/70 جبکہ دونوں ٹیوب لیس ہیں۔

Tyre

یاماہا R6 کا بریک سسٹم:

ساتویں جنریشن کی R6 فرنٹ پر 310mm ڈوئل فلوٹنگ ڈسکس کے ساتھ آتی ہے، جبکہ بیک ٹائر 220mm ڈسک بریک رکھتا ہے۔ ساتویں اور آٹھویں جنریشن میں واحد فرق یہ ہے کہ آٹھویں جنریشن کی ڈسک ہائیڈرولک ہے جبکہ یہ فلوٹنگ ہے۔

یاماہا R6 کا انسٹرومنٹ کلسٹر:

کلسٹر ایک اینالوگ RPM میٹر، ہائی RPM لائٹ، ڈجیٹل اسپیڈومیٹر، کلاک، فیول لائٹ اور ٹرپ میٹر رکھتا ہے۔

Cluster

یاماہا R6 کی دیکھ بھال پر لاگت:

اگر آپ فُلی سنتھیٹک موبل آئل استعمال کریں تو پھر آئل اور فلٹر کی تبدیلی پر آپ کے 8 سے 10 ہزار روپے لگیں گے۔

یاماہا R6 کے مقابل:

پاکستان میں سوزوکی Jigster 600 اور ہونڈا CVR 600cc اس کی براہ راست مقابل ہیں۔ اگر آپ نئے نئے ہیں اور ایک 600cc موٹر سائیکل خریدنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو سوزوکی لینی چاہیے کیونکہ یاماہا R6 ذرا aggressive موٹر سائيکل ہے۔ اس کے علاوہ R6 میں ہِیٹ کا بھی ایک مسئلہ ہے، جو چلانے والے کو سفر کے دوران ٹانگوں اور رانوں پر محسوس ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں سوزوکی Jigster نسبتاً ٹھنڈی ہے۔

یاماہا R6 میں 0-100:

یہ موٹر سائیکل 04:27 میں 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔

وڈیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.