آپ ایم جی زیڈ ایس کے بجٹ میں یہ سیڈانز، ایس یو ویز خرید سکتے ہیں
حال ہی میں MG ZS کے 40,99,000 روپے کی قیمت پر پاکستانی مارکیٹ میں آنے سے اس پرائس رینج میں مقابلہ بڑھ گیا ہے۔ اس لیے ہم ان سیڈانز اور SUVs کی فہرست لے کر آئے ہیں جو آپ اس بجٹ میں خرید سکتے ہیں۔ اس فہرست میں زیادہ تر ہونڈا اٹلس اور ٹویوٹا انڈس موٹرز کی گاڑیاں شامل ہیں۔ یہ دو کمپنیاں بڑے عرصے سے آٹو مارکیٹ میں غالب ہیں؛ البتہ انہیں MG، چنگان، کِیا اور ہیونڈائی جیسے نئے اداروں کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
تو یہ رہی ان گاڑیوں گی فہرست کہ جو آپ MG ZS کی پرائس رینج میں خرید سکتے ہیں۔
ہونڈا سوِک:
پہلی ہونڈا سوِک VTi اوریئل پروسماٹیک 1.8 i-VTEC ہے، جو آپ 39,79,000 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ یہ گاڑی مندرجہ ذیل فیچرز اور خصوصیات رکھتی ہے:
- 1799cc انجن
- 138hp اور 169Nm ٹارک
- CVT ٹرانسمیشن
- سن رُوف
- کروز کنٹرول
- ڈوئل ایئر بیگز
کرولا آلٹس X:
ٹویوٹا نے حال ہی میں یہ فیس لفٹ جاری کیا ہے، کرولا آلٹس X کے نام سے۔ اس ویرینٹ کی قیمت 39,90,000 روپے ہے۔ اس کار کے اصل فیچرز اور خصوصیات یہ ہیں:
- 1800cc انجن
- 138hp اور 173Nm ٹارک
- CVT ٹرانسمیشن
- سن رُوف
- کروز کنٹرول
- ڈوئل ایئر بیگز
جبکہ اس سیڈان میں دیے جانے والے نئے فیچرز یہ ہیں:
- الیکٹرو کرومیٹک ریئر ویو مرر
- پیسنجر سیٹ بیلٹ وارننگ
- فرنٹ + ریئر بمپرز/اسپوائلرز
- بلیک انٹیریئر
ہونڈا BR-V
MG ZS کی طرح یہ بھی ایک کراس اوور کومپیکٹ SUV ہے۔ اس گاڑی کا مکمل نام ہونڈا BR-V i-VTEC S ہے۔ اس کی موجودہ قیمت 34,79,000 روپے ہے، جو اسے ZS سے نسبتاً سستا بناتی ہے۔ اس گاڑی کے نمایاں فیچرز یہ ہیں:
- 1497cc انجن
- 118hp اور 145Nm ٹارک
- CVT ٹرانسمیشن
- لیدر سِیٹس
- 1 ایئر بیگ
کِیا اسپورٹیج الفا:
یہ کِیا اسپورٹیج کا بَیس ویرینٹ ہے، کہ جو پینورامک سن رُوف اور LED لائٹس کے بغیر آتا ہے۔ البتہ یہ پھر بھی MG ZS سے 3 لاکھ روپے مہنگی ہے، کیونکہ اس کی موجودہ قیمت 43,99,000 روپے ہے۔ اس SUV کے نمایاں فیچرز یہ ہیں:
- 1999cc انجن
- 155hp اور 196Nm ٹارک
- 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن
- کروز کنٹرول
- ڈوئل ایئر بیگز
گلوری 580 پرو:
اور آخر میں ہے گلوری 580 پرو، جو ہمارے خیال میں SUV کیٹیگری میں MG ZS کی اہم مدمقابل ہوگی۔ تاہم ZS کو پرو پر قیمت کے لحاظ سے برتری حاصل ہوگی کیونکہ MGکی SUV کی قیمت پرو سے 4,50,000 روپے کم ہے۔ گلوری پرو کی موجودہ قیمت 45,49,000 روپے۔ اس SUV کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:
- 1498cc انجن
- 150hp اور 220Nm ٹارک
- CVT آٹومیٹک ٹرانسمیشن
- کروز کنٹرول
- 4 ایئر بیگز
- سن رُوف
آخری بات:
یہ وہ سیڈانز اور SUVs ہیں جو آپ حال ہی میں لانچ ہونے والی MG ZS کی رینج میں خرید سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے آپ کو مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ہمیں امید ہے کہ ZS جیسی نئی گاڑیوں سے لوکل مارکیٹ میں مقابلے کی فضاء بڑھے گی، جو کہ پاکستان اور ہم صارفین کے لیے زبردست بات ہے۔