فیصل آباد آٹو شو میں شامل نایاب گاڑیاں

0 202

اگر آپ گاڑیوں کے شوقین کسی فرد سے فیصل آباد اور یہاں کی گاڑیوں سے متعلق پوچھیں گے تو فوراً لمبورگنی اوینتادور کا نام لے گا۔ لیکن یہ فیصل آباد کی واحد معروف گاڑی نہیں بلکہ اس سے قبل انتہائی خوبصورت فراری F430 2006 بھی اس شہر میں رہ چکی ہے۔ برطانیہ سے پاکستان درآمد کی جانے والی اس سرخ فراری کا انجن 4300 سی سی V8 ہے جس کی رفتار 490 بریک ہارس پاور ہے۔ جبکہ اوالذکر لمبورگنی LP700-4 میں 6500 سی سی V12 انجن ہے جو 690 بریک ہارس پاور کی برق رفتاری سے گاڑی دوڑا سکتا ہے۔ یہ دونوں گاڑیاں پاک ویلز فیصل آباد آٹو شو 2015 میں دکھائی جائیں گی جو ڈی-گراؤنڈ، فیصل آباد میں 6 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

شوق دا کوئی مول نئیں کی عملی تصویر آپ فیصل آباد میں ملاحظہ کرسکتے ہیں سابقہ فیصل آباد میں کئی ایک نایاب اور مہنگی گاڑیاں موجود ہیں جو پاکستان میں شاذ و نادر ہی نظر آتی ہیں۔ اسپورٹس کار کی فہرست میں شامل عالمی شہرت یافتہ گاڑیوں لمبورگنی اور فراری کے علاوہ لیکسز، مرسڈیز، ٹویوٹا لینڈ کروزر، رینج روور اور بی ایم ڈبلیو جیسی پرتعیش گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.