فیراری اور لیمبوروگھینی کے جعلی مینوفیکچررز گرفتار

0 215

اس ہفتے کے آغاز میں ہسپانوی پولیس نے جعلی فیراری اور لیمبوروگھینی بنانے اور فروخت کرنے کے جرم میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ جعلی غیر ملکی کار بنانے والے اس گروپ نے ہسپانوی پولیس کو اس وقت اپنی طرف متوجہ کیا جب انہوں نے بینی ڈورم کی ایک ویب سائٹ پر ایک گاڑی تقریباً 41000 یورو (تقریباً 4.5 ملین پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے لگا دی۔ چھاپے کے دوران ہسپانوی پولیس نے 4 مکمل تیار جعلی فیراری اور تکمیل کے مختلف مراحل میں موجود 14 غیر ملکی مختلف گاڑیوں (جن میں فیراری اور لیمبوروگھینی بھی شامل ہیں) کو قبضے میں لیا۔

ہسپانوی وزارتِ داخلہ کی پولیس نے اس چھاپے کے بعد کی ویڈیو جاری کی جس میں گرونا کے اس کمپاونڈ کو دکھایا گیا جو لگثری برانڈ کی جعلی گاڑیاں بنانے کے لیے مخصوص تھا۔
پولیس کے مطابق، یہ جعلی لگثری گاڑیاں بنانے کے لیے پہلے فیراری یا لیمبوروگھینی کی باڈی کٹ کا مولڈ بنایا کرتے اور پھر اس پر جعلی باڈی لگانے کے بعد جعلی مونو اور سٹیکرز سے اسے مکمل کیا جاتا ہے۔ یہ سب ٹویوٹا کی چیسس پر فائبر گلاس کی مدد سے کیا جاتا ہے۔

1487036491162
اوپر فیراری کے کچھ جعلی سٹیکرز کی تصاویر ہیں جنہیں پولیس نے سپین میں جعلی سُوپر گاڑیاں بنانے کی جگہ پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیا۔
یہ گروپ جعلی گاڑیاں بنانے کے علاوہ ان بیچی جانے والی تمام جعلی گاڑیوں کے انتہائی منظم انداز میں جعلی رجسٹریشن کاغزات بھی بناتا تھا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.