پاکستان میں ایندھن سے پاک بائیکس لانچ کی جائیں گی

0 181

آنے والے چند ماہ میں پاکستان ایندھن سے پاک الیکٹرک بائیکس کی لانچنگ دیکھے گا۔ اس کا پاکستان آٹو موبائل انڈسٹری کے بائیکس سیکٹر پر اثر ہوگا۔ جولٹا انٹرنیشنل (بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں موجود ایک فرم) نے گوادر میں تین ای بائیکس دکھائیں۔ دکھائی جانے والی ای بائیکس ری چارج ہونے والی بیٹریاں استعمال کرتی ہیں جو کہ 80 سے 100 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کے قابل ہیں۔ بیٹری کو مکمل چارج کرنے پر 20 روپے خرچ ہوں گے اور اس میں 6 سے 8 گھنٹے کا وقت لگے گا۔

ای بائیکس الارم، آٹومیٹک لاکس، کی لیس سٹارٹ، ڈیجیٹل میٹر، اور ڈسک بریکس سے لیس ہوں گی۔ کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بائیکس 70cc،100cc، اور 125cc کی پاور کے ساتھ مختلف قیمتوں میں دستیاب ہوں گی۔ کمپنی زرائع کا یہ دعوی بھی ہے کہ یہ بائیکس ماحول دوست، شور اور دھوئیں سے پاک ہوں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.