ہونڈا اٹلس نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں، اطلاق 22 اکتوبر سے

0 414

ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے آج 19 اکتوبر 2018ء کو اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نیا نرخ نامہ 22 اکتوبر 2018ء سے نافذ العمل ہوگا۔ ڈیلرز کو جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں HACPL کہتا ہے کہ ادارہ منفی شرحِ تبادلہ کی وجہ سے ہونڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہے۔ تازہ ترین قیمتوں کی فہرست کچھ یوں ہے:

موجودہ خوردہ قیمتِ فروخت اکتوبر اور نومبر میں ہونے والی ڈلیوری پر لاگو ہوگی کہ جن کی مکمل ادائیگی ہوچکی ہے۔ نئی خوردہ قیمتِ فروخت 22 اکتوبر 2018ء سے نافذ العمل ہے۔ اکتوبر اور نومبر میں ڈلیوری والے آرڈرز جن کی جزوی ادائیگی ہو چکی ہے، وہ ادائیگی کی تکمیل کے بعد نومبر-دسمبر کی قیمتوں پر فراہم کیے جائیں گے۔ جنوری 2019ء اور اس کے بعد آنے والی ڈلیوریز چاہے وہ مکمل یا جزوی ادائیگی کی حامل ہوں یا نہیں، جنوری 2019ء سے آگے کی قیمت پر دی جائیں گی۔ ڈیلرشپس کے پاس موجود ہونڈا سِٹی اور سِوِک کا اسٹاک جمع شدہ ادائیگی پر 20 اکتوبر 2018ء تک موجودہ خوردہ قیمتِ فروخت پر منتقل کیا جا سکتا ہے اور ڈیلرشپس کی جانب سے SAP میں لازمی شامل کیا جائے۔ ممکنہ BR-V مالکان کے لیے ڈیلرشپس میں موجود BR-V اسٹاک جمع کروائی گئی رقم کے ساتھ 29 اکتوبر 2018ء سے موجودہ خوردہ قیمتِ فروخت پر منتقل کیا جا سکتا ہے اور 29 اکتوبر 2018ء تک ڈیلرشپس کی جانب سے لازمی SAP میں شامل کیا جائے۔

توقع ہےکہ ٹویوٹا انڈس موٹرز کے بعد دیگر آٹومیکرز بھی اس کے نقشِ قدم پر چلیں گے اور اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائیں گے۔ لیکن ہونڈا کے قیمتیں بڑھانے کے اس نوٹیفکیشن میں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ ادارے نے واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں جنوری سے بڑھائے گا جبکہ IMC نے کہا کہ جنوری 2019ء کے بعد قیمتیں ڈالر کی شرح کے حساب سے بڑھائی جائیں گی۔ سوال یہ ہے کہ HACPL کو اتنا یقین کیسے ہے کہ آئندہ مہینوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا؟

صنعتی تجزیہ کاروں اور ماہرین سے گفتگو کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ ہونڈا پاکستان ہر سال کے اختتام پر گاڑیوں کی فروخت میں آنے والی روایتی کمی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر آپ گزشتہ سالوں کے کاروں کی فروخت کے اعداد و شمار دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ عام بات ہے کہ لوگ سال کے اختتام پر گاڑیاں خریدنا بند کر دیتے ہیں۔ دسمبر میں گاڑیوں پر موجود پریمیئم تک کم ہو جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہونڈا یہ ظاہر کرکے کہ اگلے سال سے گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا، لوگوں کو ترغیب دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے پہلے گاڑیاں خرید لیں۔

اس بارے میں آپ کی رائے کیا ہے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.