لاہور میں ٹینتھ جنریشن ہنڈا سوِک سائیڈ مِرر چوری کا شکار۔

0 167

آج کل تو ایسا مخصوص ہوتا ہے کہ جیسے کوئی بھی گاڑی چوروں اور ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہے،جس میں اچھی سیکیورٹی یاپھر ایموبیلائزر ہیں وہ بھی ایک ساتھ چوری ہونے کا شکار ہیں،اور وہ جو یہ دونوں رکھتے ہیں انہیں بھی سائیڈ مِررز کے چوری ہو جانے کا خدشہ کسی حد تک لاحق ہے۔ایسا ہی ایک انہونا واقع لاہور میں مِس عائشہ لاری کے ساتھ پیش آیا، ان کی کہانی ان کی زبانی کچھ یوں ہے:

foodies

a

ایسا گارڈ کی موجودگی میں کس طرح ممکن ہو سکتا ہے؟

شاید اس وجہ سے کہ سوِک کے سائیڈ مّررز بہت مہنگے ہوتے ہیں اور اس میں گارڈ شامل بھی ہو سکتا ہے اور نہیں بھی۔

ویلے والا بندہ اچانک کہاں غائب ہو گیا؟

جب ایسا واقع رونما ہو گا تو کون شخص اس کا الزام اپنے اوپر لینا چاہے گا۔یہ انسانی فطرت بھی ہے کہ اس طرح کے واقعہ کے رونما ہوتے ہی فوراًجگہ خالی کر دو۔

ویلے پارکنگ میں کوئی بھی سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرہ نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

جب کوئی سی۔سی،ٹی۔وی فوٹیج ہی نہیں ہے تو اس کی تفتیش کیسے اور کون کرے گا۔کیونکہ ان کا مقصد صرف پیسے بنانا ہے نہ کہ صارفین کو بہترسہولیات فراہم کرنا۔

پھر اس کا ذمہ دار کون؟

ریسٹورنٹ یا پھر ویلے سروس پرووائیڈر؟یا بقول ان کے آپ خود!جی ہاں آپ بالکل صحیح پہنچے ہیں،کیونکہ مینجمینٹ کا فوری ردِ عمل یہی تھا کہ آپ اپنی چیزوں کی خود سے حفاظت کریں یہ ان کی ذمہ داری نہیں ہے یعنی کہ آپ ان کے ریسٹورنٹ میں نئی ہنڈا سِوک پر کیوں آئے آپ 1990ماڈل کی سوزوکی مہران میں کیوں نہیں آئے۔

کیفے ایلانٹو لاہور کے جانے مانے کیفیز میں سے ایک ہے۔اور وہ اپنے کھانے کے من چاہے پیسے وصول کرتے ہیں۔اگر وہ ویلے سروس دے رہے ہیں،تو میرے نزدیک یہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے صارفین کی گاڑی کا خیال رکھیں۔کیا ویلے سروس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی گاڑی کہیں بھی کھڑی کر دیں بنا کسی تحفظ کی امید کے؟،

ہنڈا سوِک کے سائیڈ مِررز کم از کم پچاس ہزار روپے کے ہیں۔تو ایسے گارڈ کا کیا فائدہ جس کی موجودگی میں چور باآسانی اپنا کام کر جاتے ہیں؟اور جب ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات ہو چکے ہیں تو پھر سی۔سی۔ٹی۔وی کیمراز انسٹال کیوں نہیں کئیے گئے؟میرا ماننا ہے کہ، ریسٹورنٹ کو سائیڈ مِررز کی ذمہ داری اپنے سر لینی چاہیے۔نہیں تو، اس طرح کے واقعات معمول بن جائیں گے۔یا دوسرا یہ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی گاڑی کے سائیڈ مِررز کے لئے کوئی سٹےِل کا پنجرہ بنوائیں جب بھی باہر کھانا کھانے کا ارادہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.