لاہور پولیس نے کم سن ڈرائیوروں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا

0 161

ماضی قریب میں کئی ایک ٹریفک حادثات کی وجہ موٹر سائیکل یا گاڑی میں کم سن ڈرائیور کی موجودگی پائی گئی ہے۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ہی لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 16 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی سے نجی ٹی وی کے ملازم کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ شاید اسی واقعے کے بعد لاہور پولیس خواب غفلت سے جاگی ہے اور اس نے لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف بالعموم اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بالخصوص کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

UnderageRider

اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں عوامی سطح پر آگہی مہم کے سلسلے میں مال روڈ، لاہور پر موجود فیصل چوک میں 14 روز کے لیے ایک کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس کے سربراہ نے کہا کہ تمام شہریوں کو اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے اس مہم میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

مزید برآں لاہور پولیس کی جانب سے جاری آگہی مہم میں مختلف حفاظتی تدابیر مثلاً ہیلمٹ استعمال کرنے، برق رفتاری اور ڈبل سواری سے پرہیز کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے پچھلے چند دنوں میں کم عمری میں گاڑی چلانے پر 9799 چالان کیے جا چکے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے سرابر محترم چیمہ صاحب کا کہنا ہے کہ ہم ٹریفک قوانین کی آگہی مہم کے ساتھ سختی سے اس پر عمدرآمد بھی ممکن بنا رہے ہیں۔ لاہور پولیس کی جانب سے 213 کم سن ڈرائیوروں کے والدین کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایسی مہم بہت مثبت نتائج فراہم کرسکتی ہے تاہم اس مسئلے کے سدباب کے لیے ضروری ہے کہ اسے محض چند دنوں تک محدود نہ رکھا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جاتی رہے۔ اس کے علاوہ ہمارے ہمارے ایک ساتھی کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانے میں 400 فیصد اضافے کی تجویز پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔ ہمیں امید ہے کہ لاہور کی طرز پر دیگر شہروں میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.