مال روڈ: لاہور ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 30 ہزار سے زیادہ ٹکٹ جاری کیے

0 251

مشہور مال روڈ پر سفر کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے پر آمادہ کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہی ہے اور اب تک 30,137 ٹکٹس جاری کر چکی ہے۔

اتھارٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ستمبر 2018ء کے اختتام سے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو مال روڈ میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے اور اب تک خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ہزاروں ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتھارٹی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے قانون کی گرفت میں بچنے کو ناممکن بنانے کے لیے مال روڈ پر اضافی وارڈن بھی تعینات کیے۔

ٹریفک پولیس نے ایک عوامی پیغام میں زور دیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آہنی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مزید یہ کہ اتھارٹی کم عمر ڈرائیورز اور موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مررز نہ لگانے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے۔

مزید برآں، ٹریفک پولیس یکم دسمبر 2018ء سے پیچھے بیٹھے سوار کی جانب سے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر بھی سختی سے کارروائی کرے گی۔ اس دوران موٹر سائیکل کے دونوں سواروں کی ہیلمٹ پہننے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ حادثے کی صورت میں یہ زندگی کو بچا سکتا ہے، چیف ٹریفک آفیسر لیاقت علی ملک نے کہا۔ مزید یہ کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے یا سرے سے ہی لائسنس نہ رکھنے والے افراد کے خلاف دسمبر 2018ء کے بعد ‎سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.