آٹو ایکسپو 2016: ماروتی سوزوکی ویتارا بریزا پیش کردی گئی

1 207

ماروتی سوزوکی نے آٹو ایکسپو 2016 کے پہلے ہی روز ماروتی ویتارا بریزا کے نام سے چھوٹی SUV متعارف کروائی ہے۔ یہ پہلی گاڑی ہے کہ جسے ماروتی کے انجینئرز نے بھارت ہی میں تیار کیا ہے۔ ماروتی کی اس نئی SUV کا براہ راست مقابلہ مہندرَ TUV300 اور فورڈ ایکو اسپورٹ سے ہوگا۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ ماروتی کو اس بار سخت حریفوں کا سامنا ہے۔

ماروتی سوزوکی ویتارا بزیرا چھ مختلف اندا ز LDi, LDi+, VDi, VDi+, ZDi, ZDi+میں پیش کی جائے گی۔ جمع (+) کے نشان والے انداز میں ABS، ESC اور دو ائیربیگز لانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی البتہ اس کے لیے اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ سب سے بہترین ماڈل ZDi+ میں سوزوکی کا اسمارٹ پلے انفوٹینمنٹ سسٹم بھی شامل کیا گا ہے۔ تمام گاڑیاں 16 انچ کے پہیوں، دن کی روشنی میں موثر ایل ای ڈی لائٹس اور دائیں بائیں موجود سائیڈ مررز پر انڈیکیٹر ز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پہلی SUV – مہندرَ KUV100 – فروخت کے لیے پیش کردی گئی

رفتار کی اگر بات کریں تو اس چھوٹی SUV میں 1300 سی سی 4-سلینڈر DDiS ڈیزل انجن لگایا گیا ہے۔ اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق یہ انجن 90 بریک ہارس پاور اور 200 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نہ صرف شہر کے باہر بلکہ اندرون شہر بھی گاڑی کی کارکردگی بہترین رہے گی۔ ویتارا کو 5 – اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

پرانے وقتوں میں سوزوکی ویتارا کے نام سے کئی ایک SUV پاکستان درآمد کی جاچکی ہیں البتہ اس زمرے میں اس وقت کِیا اسپورٹیج کا کافی چرچہ ہے۔ ہونڈا وِزل و دیگر چھوٹی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے پاک سوزوکی کو نئی ویتارا پاکستان لانے سے متعلق ضرور سوچنا چاہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.