حکومت پنجاب خواتین میں 3000 اسکوٹیز تقسیم کرے گی

0 359

پنجاب کی صوبائی حکومت نے پاکستانی خواتین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ‘گلابی اسکوٹیز’ کی نئی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ایک ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب جناب شہباز شریف 8 مارچ 2017ء کو “خواتین کے عالمی دن” کے موقع پر اس اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

مرتب کردہ ڈرافٹ کے مطابق اس اسکیم کے ذریعے 18 سے 40 سال عمر تک کی وہ خواتین استفادہ حاصل کرسکیں گے کہ جن کی آمدنی 15 سے 20 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ درخواست گزار خاتون کے لیے لازمی ہے کہ وہ اسکیم کے تحت اسکوٹی حاصل کرنے سے قبل قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور پنجاب ہی کا ڈومیسال رکھتی ہوں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اسکوٹیز میں ٹریکر بھی نصب کیا جائے گا تاکہ مسافر اور اسکوٹی دونوں ہی کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

ابتداء میں حکومت کی جانب سے 3000 اسکوٹیز فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ حکمران جماعت کے ایک سینیئر عہدیدار نے اس حوالے سے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں سے پنجاب میں تعلیم کی غرض سے آنے والی طالبات بھی اس اسکیم سے مستفید ہوسکیں گی۔

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے مشیر جناب احمد سلمان صوفی نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم پنجاب کے پانچ مختلف اضلاع میں تربیتی کیمپ منعقد کرچکے ہیں جن میں ڈھائی ہزار سے زائد خواتین کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ تربیت حاصل کرنے والی 650 خواتین نے لائسنس کے امتحانات میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے اور اب وہ اسکوٹیز چلانے کی مکمل اہلیت رکھتی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.