ہائبرڈ کارزمیں موجود: ری جنریٹِو سسٹم کس طرح کام کرتا ہے؟

0 172

آپ میں سے اکثر لوگ اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں گے کہ تمام الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں جو کہ آج کل فروخت ہو رہی ہیں وہ ایک ٹیکنالوجی کی حامل ہوتی ہیں جسے ری جنریٹِو بریکنگ کہا جاتا ہے۔ایک گاڑی جو کہ ایکٹرک پاور نہیں رکھتی وہ ایک عام رن۔آف۔دی مِل بریکس سسٹم رکھتی ہے،جب ہم گاڑی کی رفتار کم کرنے کے لئے بریک لگاتے ہیں تویہ بریک سسٹم حرکت کرتی ہوئی گاڑی کی کائینیٹک انرجی کوحرارت میں تبدیل کرتا ہے۔جبکہ ری جنریٹِو بریکس میں یہی کائینیٹک انرجی بیڑیز کو چارج کرنے میں استعمال ہوتی ہے۔
حقیقت میں یہ ری جنریٹِوبریکنگ سسٹم کام کیسے کرتا ہے؟الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں الیکٹرک موٹرز رکھتی ہیں جو کہ بیٹریز سے منسلک ہو تی ہیں۔جب گاڑی حرکت میں ہوتی ہے،تو انرجی بیٹریز سے موٹرز کی طرف جاتی ہے جو کہ ٹائروں کو گھماکر چلنے کے لئے کائینیٹک انرجی پیدا کر تی ہے۔جب بھی آپ بریک لگاتے ہیں،یہ تمام عمل الٹ ہو جاتا ہے۔یعنی پاور کا تعلق الیکٹرک موٹر سے منقطع ہو جاتا ہے،مگر گاڑی کا مومینٹم موٹر کو گھمائے رکھتا ہے،جس کے نتیجہ میں گاڑی کی موٹر ایک جنریٹر کا کام کرنا شروع کر دیتی ہے۔یہ بجلی استعمال کرنے کی بجائے بنانا شروع کر دیتی ہے اور پاور اس موٹر جنریٹر سے واپس بیٹریز کی جانب جانا شروع ہو جاتی ہے اور انہیں چارج کرتی ہے۔تو انرجی کی ایک مقدار جو کہ بریک لگانے نے ختم ہوجاتی ہے وہ استعمال کے لئے بیٹریز میں دوبارہ پہنچ جاتی ہے۔ری جنریٹِو بریکنگ سسٹم کافی یونیورسل بھی ہے اور یہ وہی سسٹم ہے جو کہ موجودہ ٹویوٹا پریئس میں یا پھر ملٹی ملین ڈالر ہائیپر کارز جیسا کہ پورشے نائن ون ایٹ سپائیڈر میں استعمال ہوتا ہے۔

regenerative-brake-diagram
ری جنریٹِو بریکنگ سسٹم کے بے شمار فوائد ہیں،یہ اس انرجی کو استعمال میں لاتا ہے جو کہ ضائع ہو چکی ہوتی ہے۔یہ آپ کی ہائیبرڈ یا الیکٹرک پاور گاڑیوں کی رینج بھی بڑھاتا ہے،اور مزید یہ آپ کے عام بریک سسٹم پر ہونے والے اخراجات میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔لیکن ری جنریٹِو بریکنگ سسٹم کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں جیسا کہ یہ عام مکینیکل بریکس کی نسبت گاڑی کی رفتار کو کم کرنے میں تھوڑا زیادہ وقت لیتا ہے۔تو زیادہ تر گاڑیاں جو کہ ری جنریٹِو بریکنگ سسٹم رکھتی ہیں وہ ساتھ میں مکینیکل بریکس سسٹم کے تحت بھی کام کرتی ہیں۔اور یہ تحفظ کے اعتبار سے بہت اہم بھی ہے کیونکہ ری جنریٹِو بریکنگ سسٹم کے فیل ہو جانے کی صورت میں یہ فوری طور پر بیک اپ کا کام کرتی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.