پاکستان میں روڈ پرنس RX-3 موٹر بائیک کی پیشکش متوقع

0 262

گزشتہ روز پاک ویلز کے قارئین تک ہم نے یہ خبر پہنچائی کہ زمکو پاکستان نے نئی 200cc کروز موٹر سائیکل متعارف کروادی ہے۔ زمکو (ZXMCO) کا نام پاکستان کی موبائل مارکیٹ بہت زیادہ مقبول تو نہیں مگر تازہ ترین پیشکش نے اسے کئی اداروں سے آگے لا کھڑا کیا ہے۔موٹر سائیکل کے شوقین افراد کو مزید ایک بڑی خبر دے رہے ہیں اور وہ یہ کہ روڈ پرنس بھی ایک نئی بائیک متعارف کروانے جارہا ہے۔

پاک ویلز ذرائع کے مطابق روڈ پرنس پاکستان میں RX-3 بائیک متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ موٹرسائیکل زونگ شین، چین کی تیار کردہ ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ موٹر سائیکل کی مارکیٹ میں نت نئے اداروں کی آمد نے مسابقت کی فضا میں اضافہ کیا ہے۔ اس کا سہرا یاماہا جاپان کی پیش کردہ YBR کے سر باندھا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ جس نے آتے ہی بہت سے شائقین کو متوجہ کیا۔ علاوہ ازیں ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق روڈ پریس نے پانچ تیار شدہ اور پانچ غیر تیار شدہ موٹر سائیکلیں پاکستان منگوائیں ہیں تاکہ انہیں یہاں کی سڑکوں پر جانچا جاسکے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان موٹر سائیکلوں کی آزمائش مکمل ہوجانے کے بعد متعارف کروایا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روڈپرنس RX-3 کو رواں سال 2017 کی دوسری سہہ ماہی میں پیش کا جاسکتا ہے۔ مزید برآں اس موٹر سائیکل کی قیمت 3.8 سے 4.1 لاکھ روپے تک رھی جاسکتی ہے۔

روڈ پرنس RX-3 کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
انجن: 249cc، SOHC، 1-سلینڈر
زیادہ سے زیادہ رفتار: 24.8 بریک ہارس پاور
زیادہ سے زیادہ ٹارک: 22 نیوٹن میٹر
بور: 77 ملی میٹر
اسٹروک: 53.6 ملی میٹر
کمپریشن ریشو: 11.5:1
فیول سسٹم: ڈیلفی EFI
فیول ٹینک: 16 لیٹر

121614-2015-csc-rx-3cyclone-beauty-2430

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.