سپر پاور موٹر سائیکل کی جانب سے آرکی 150cc بائیک متعارف

0 701

سپر پاور موٹرسائیکل کی جانب سے آج نئی آرکی 150cc بائیک پیش کردی گئی ہے۔ یہ موٹر بائیک ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب بہت سے دیگر ادارے بھی اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان میں موٹر سائیکل کی فروخت 10 لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے جس سے اس زمرے میں دستیاب کاروباری مواقع کا اندازہ لگایا جاسکتا۔

archi-150

ادارے کے نمائندگان نے اس موٹر سائیکل سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بائیک نوجوان طبقے کو مدنظر رکھتے ہوئے کم قیمت میں متعارف کروائی گئی ہے۔ اس بائیک میں 4-اسٹروک 149cc ایئرکولڈ انجن موجود ہے جس کے ساتھ 5-اسپیڈ گیئر باکس منسلک ہے۔ آرکی 150cc میں ڈیجیٹل اسپیڈومیٹر، بٹن سے اسٹارٹ کرنے کی سہولت اور پچھلی جانب LED لائٹس بھی شامل ہیں۔ ادارے کی کوشش ہے کہ اس موٹر سائیکل کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو متوجہ کیا جاسکے۔

15542260_10202441737640161_2014487063320098366_n

آرکی 150cc موٹر بائیک کے ساتھ سپر پاور کی جانب سے ایک 70cc موٹر سائیکل کی بھی پیش کی گئی ہے۔ ادارے کے سربراہ حاجی یونس پیرانی اور حاجی عثمان پیرانی نے ان بائیکس کی پیشکش کو ادارے کی نئی حکمت کے تحت صارفین کو بہتر سے بہتر مصنوعات اور خدمات فراہمی کی طرف پیش قدمی قرار دیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.