سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل اے جی ایس پاکستان میں متعارف، گاڑی پر پہلی نظر

0 2,059

سوزوکی ویگن آر کا AGS (آٹو گیئر شفٹ) ویرینٹ ویگن آر کی لائن اَپ میں ایک نیا اضافہ ہے۔ سوزوکی ویگن آر مقامی سطح پر ایک بہت مشہور و مقبول گاڑی ہے، اور مارکیٹ میں زبردست کامیابی کا مشاہدہ کر چکی ہے۔ 1000cc ہیچ بیک کے زمرے کی اس گاڑی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ AGS ویرینٹ ویگن آر لائن اَپ کو مکمل کرتا ہے کیونکہ اب یہ گاڑی مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ویرینٹس میں دستیاب ہے۔ وہ افراد جو آٹومیٹک گاڑی خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن پچھلے کچھ عرصے میں گاڑیوں کی قیمت میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے فیملی سائز سیڈان نہیں خرید سکتے، اب ویگن آر AGS کا انتخاب کرکے اپنی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔ ویگن آر کی مقابل کِیا پکانٹو، زوٹے Z100 اور سوزوکی کلٹس ہیں۔ AGS ویرینٹ کی ایکس-فیکٹری قیمت 18,90,000 روپے ہے۔ 

ایکسٹیریئر

اگر ویگن آر کے مینوئل ویریئنٹ سے مقابلہ کریں تو ایکسٹیریئر میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔ البتہ پشت پر AGS کا اضافی مونوگرام ضرور موجود ہے۔ ایکسٹیریئر فیچرز جیسا کہ الائے رِمز، باڈی کی رنگت کے بمپر، باڈی کے ہی رنگ کے ڈور ہینڈلز، ریئر کروم اسٹرپ، فرنٹ کروم گرِل، ہیلوجن ہیڈ لیمپس اور ٹیل لیمپس اور سبز tint رکھنے والی کھڑکیاں ویسے ہی ہیں۔ ویگن آر ویسی ہی boxy انداز کی ہے کہ جس کا اگلا حصہ مناسب شکل و صورت رکھتا ہے۔ سائیڈ پروفائل اور پچھلا حصہ نسبتاً ہموار ہیں۔ اس میں سائیڈ مررز باڈی کی رنگت کے تو ہیں لیکن پاورڈ نہیں۔ 

انٹیریئر

مینوئل VXL ویگن آر کے مقابلے میں اس کے انٹیریئر میں کچھ تبدیلیاں ضرور کی گئی ہیں جن میں ڈرائیور کے لیے واحد ایئر بیگ اور اسٹیئرنگ پر سوزوکی کے چمکدار لوگوں کے ساتھ سیاہ رنگ کے مٹیریل کا استعمال ہے۔ گاڑی کے اندر بڑی تبدیلی گیئر بکس کی صورت میں ہے۔ اس میں چار موڈز ہیں: ریورس، نیوٹرل، ڈرائیو اور مینوئل۔ سوزوکی لائن اَپ کی تمام AGS کاروں کی طرح اس میں بھی پارکنگ موڈ موجود نہیں ہے۔ انٹیریئر کے چند فیچرز میں کپ ہولڈرز، بوتل ہولڈرز، 12V چارجنگ ساکٹ، اموبیلائزر، سکیورٹی الارم، 2-DIN انٹیگریٹڈ آڈیو سسٹم مع دو عدد اسپیکرز،بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی، مینوئل ایئر کنڈیشنر، فرنٹ الیکٹرک وِنڈوز، پاور اسٹیئرنگ اور سینٹرل ڈور لاکنگ شامل ہیں۔ سیٹوں کا مٹیریل کالے رنگ کا ہے۔ پیچھے کی نشستیں سنگل-فولڈنگ ہیں اور 60/40 اسپلٹ نہیں ہوتیں۔ 

سوزوکی ویگن آر VXL AGS کا وڈیو ریویو نیچے دیکھیں: 

کارکردگی

ویگن آر کا AGS ویرینٹ 1000cc K10B پٹرول انجن کے ساتھ آتا ہے جو 50 Kw کی طاقت اور 90 Nm کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ AGS ویرینٹ عام طور پر روایتی آٹومیٹک گاڑیوں میں موجود ٹارک کنورٹر کے بجائے clutch actuator کے ساتھ آتا ہے۔ یہ دراصل ایک مینوئل کار ہی ہے جسے ایک clutch actuator کا استعمال کرکے آٹومیٹک میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس سے گاڑی کی ایندھن کھپت بہترین رہتی ہے۔ ویگن آر شہر کے اندر ایئر کنڈیشنر چلا کر عموماً 13 سے 14 کلومیٹر فی لیٹر دیتی ہے۔ بس خامی صرف یہ ہے کہ اس میں گیئر تبدیلی کے درمیان وقفہ کچھ زیادہ ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو گیئر لگنے میں واضح تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آرام اور ہینڈلنگ

اونچائی کی وجہ سے ویگن آر کی ہینڈلنگ کچھ عجیب سی ہے۔ سیٹیں کافی آرام دہ ہیں اور اسپیڈ بریکرز پر بھی سسپنشن کافی رواں ہیں۔ البتہ ڈِگی میں گنجائش اتنی نہیں ہے اور اس میں محدود سامان ہی رکھا جا سکتا ہے۔ اس گاڑی کی ڈرائیو بھی خوب ہے لیکن AGS ویرینٹ ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ شہر کے اندر چلاتے ہوئے آپ کو کچھ کوفت کا سامنا کرنا پڑے، بہرحال، کچھ وقت لگے گا آپ عادی ہو جائیں گے۔ ایک اوسط قد و قامت رکھنے والے شخص کے لیے اس میں لیگ رُوم اور ہیڈ رُوم کافی ہے۔ 

فیصلہ 

AGS ویرینٹ اُن لوگوں کے لیے کشش کا سامان رکھتا ہے جو شہر کے اندر چھوٹی آٹومیٹک ہیچ بیک چلانا چاہتے ہیں۔ زبردست ایندھن بچت اور اسپیئر پارٹس اور روزمرہ مرمت میں آنے والی مناسب لاگت اس گاڑی کو عوام کے لیے ایک پرکشش انتخاب بنا سکتی ہے۔ پھر ویگن آر کی ری سیل بھی بہترین ہے۔ اسپیئر پارٹس سوزوکی کی 3S ڈیلرشپس پر اور مقامی مارکیٹ میں بھی باآسانی دستیاب ہیں۔ 

مزید خبروں اور معلوماتی مواد کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.