ٹوٹل پارکو نے کالٹیکس پیٹرول پمپز کا انتظام سنبھال لیا

0 170

رواں سال یکم جولائی کو ٹوٹل پارکو (Total Parco) کی جانب سے شیورون پاکستان لمیٹڈ کی خریداری اور اس کا نام تبدیل کر کے ٹوٹل پارکو مارکیٹنگ لمیٹڈ (ٹی پی ایم ایل) رکھنے کا اعلان گیا تھا جس کے بعد کالٹیکس کے تمام پیٹرول پمپس ٹوٹل پارکو نیٹ ورک کا حصہ بن گئے۔ داخلی معاملات طے پاجانے کے بعد ٹوٹل نے کالٹیکس اسٹیشنز کے انتظامات سنبھالنا شروع کردیے ہیں اور امکان ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء تک ٹوٹل پارکو تمام کالٹیکس پیٹرول پمپس کا نظام سنبھال لے گا۔

گزشتہ سال اپریل میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ کالٹیکس شیورون پاکستان سے رخصت ہونے والا ہے اور اسی سال اگست میں کئی مقامات پر کالٹیکس کے بورڈز اور لوگو ٹوٹل پارکو سے تبدیل کردیے گئے تھے۔

پیٹرول پمپس کی فروخت کے بعد اب کالٹیکس ملک کے بڑے شہروں میں قائم ہیوولین کی شاخوں سے لبریکنٹس کی فروخت جاری رکھے گا۔

کالٹیکس پیٹرول پمپز کا انتظام سنبھالنے کے بعد پاکستان بھر میں ٹوٹل پارکو اسٹیشنز کی تعداد 765 ہوگئی ہے جس کے بعد اس کا شمار ملک کی تیسری بڑی تیل کمپنی کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) ہے جس کے بعد شیل پاکستان دوسرے نمبر پر آتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.