ٹویوٹا فورچیونر کو حیرت انگیز کم قیمت پر پیش کرنے کی تیاریاں

0 79

گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ایک پروگرام میں انڈس موٹر کمپنی نے دو نئی گاڑیوں ٹویوٹا فورچیونر اور ہائی لکس ریوو کی رونمائی انجام دی۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ اس پروگرام میں ٹویوٹا فورچیونر کے برعکس نئی ریوُو کو زیادہ توجہ دی جاتی رہی۔ یہ بات صرف ہم ہی نے نہیں بلکہ وہاں موجود دیگر کئی صحافیوں نے بھی محسوس کی۔ اس ضمن میں جب ادارے کے عہدیداران سے سوال کیا گیا تو ان کا جواب یہی تھا کہ ہر چیز منصوبے کے مطابق بالکل درست انداز میں ہوئی۔ اب 30 روز بعد ہمیں اصل وجہ کا علم ہوا ہے کہ انڈس موٹرز کی اس کوشش کے پیچھے دراصل کیا خواہش پنہاں رہی۔

انڈس موٹرز کی کوشش ہے کہ وہ پاکستان میں گاڑیوں کے شعبے پر ہر دم نظر آتا رہے۔ ہائی لکس ریوُو کی پیشکش کے بعد کئی دنوں تک انڈس موٹرز کا چرچہ رہا۔ لیکن پھر کچھ ہی دنوں بعد گاڑیوں کے شوقین افراد کی توجہ سوزوکی ویتارا نے حاصل کرلی۔ اس موقع پر انڈس موٹرز نے ایک اور پتہ کھیلتے ہوئے ٹویوٹا فورچیونر کو ایک اور خصوصی تقریب میں متعارف کروایا۔ پاک ویلز کو اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والی مصدقہ معلومات کے مطابق کار ساز ادارے نے ایک نجی تقریب میں فورچیونر کی معلومات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروگرام 25 جنوری 2017ء کو منعقد ہونا طے پاا ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت 52,49,000 رکھی جائے گی۔ علاوہ ازیں نئی فورچیونر کو بالکل نئے انداز سے پیش کیا جارہا ہے۔ اس مرتبہ گاڑی میں متعدد نئی اور جدید خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.