ٹویوٹا IMC مقامی آٹو انڈسٹری میں 3.3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا

0 166

ٹویوٹا IMC نے ملک میں اپنے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے 3.3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔

اس سرمایہ کاری کی توثیق اور ڈبل شفٹ کی بنیاد پر پلانٹ کی پیداواری گنجائش کو 76,000 یونٹس تک بڑھانے کی منظوری ٹویوٹا IMC کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو گزشتہ روز 28 اگست 2018ء کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی کے سیکریٹری نے کہا کہ اتنی بڑی سرمایہ کاری کا بنیادی ہدف پیداواری گنجائش کو بڑھانا ہے کیونکہ گاڑیوں کی طلب اب بھی بہت زیادہ ہے۔

IMC کا حالیہ قدم اتنا حیران کن نہیں ہے، گزشتہ چند ماہ سے یہ بتایا جا رہا تھا کہ ادارہ اپنی پیداواری صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ٹویوٹا پاکستان کے CEO جناب علی اصغر جمالی تک نے چند ماہ قبل کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کے اجلاس میں ادارے کے سرمایہ کاری منصوبے کا انکشاف کیا تھا۔

فی الوقت ادارے کی پیداواری گنجائش تقریباً 65,000 یونٹس ہے، البتہ، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ، اسے بڑھا کر 76,000 یونٹس تک لے جایا جائے گا۔

مزید برآں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ادارہ آئندہ دنوں میں اپنے صارفین کے لیے اور مارکیٹ کا بڑا حصہ پانے کے لیے ایک مکمل نئی سیکنڈ جنریشن ٹویوٹا رش جاری کرے گا۔

Rush exclusive spy shots by pakwheels

مزید یہ کہ ٹویوٹا نے 30 جون 2018ء کو مکمل ہونے والی دوسری سہ ماہی کے لیے اپنے منافع کا بھی اعلان کیا، جس کے مطابق ادارے کا خالص منافع 21.31 فیصد اضافے کے ساتھ 15.77 ارب روپے ہے۔

ٹویوٹا IMC زیادہ سے زیادہ صارفین کی توجہ مبذول کروانے اور نئے آٹومیکرز سے نمٹنے کے لیے تمام کوشش کر رہا ہے، دیکھتے ہیں کمپنی کی یہ کوششیں کتنی سیر حاصل ثابت ہوتی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.